ETV Bharat / international

Hajj Pilgrims 2022: رواں برس عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ مقرر

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 7:36 PM IST

Updated : Apr 9, 2022, 8:29 PM IST

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس 10 لاکھ عازمین کو حج کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی مسلمان حج ادا کر سکیں گے بشرطیکہ وہ کووڈ کے خلاف مکمل ویکسین شدہ ہوں اور ان کی عمر 65 سال سے زیادہ نہ ہو۔ Hajj Pilgrims 2022

Saudi Arabia sets limit of one million Hajj pilgrims this year
سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ عازمین حج کی تعداد مقرر کی ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی اور زیادہ تر آبادی کے مکمل ویکسینیشن کی وجہ سے رواں برس سعودی حکومت نے بڑی تعداد میں لوگوں کو حج کرنے کی اجازت دی ہے۔گزشتہ دو برسوں کے دوران کورونا کی وجہ سے صرف چند ہزار مقامی عازمین کو حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اس سال سعودی عرب نے 10 لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ مقامی اور غیرمقامی مسلمان حج ادا کرسکیں گے بشرطیکہ وہ کوویڈ کے خلاف مکمل ویکسین شدہ ہوں اور ان کی عمر 65 سال سے زیادہ نہ ہو۔ Hajj Pilgrims 2022

یہ بھی پڑھیں: Haj 2022 Form: حج 2022 کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو بھی منفی کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنی ہوگی اور یہ رپورٹ سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے پرانی نہ ہو۔ وزارت نے تمام زائرین سے درخواست کی ہے وہ ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور حج کی ادائیگی کے دوران صحت اور حفاظت کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Last Updated : Apr 9, 2022, 8:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.