ETV Bharat / international

بنگلہ دیش خوش قسمت ہے کہ اسے بھارت جیسا قابل اعتماد دوست ملا: شیخ حسینہ - Bangladesh

Bangladesh Election 2024 بنگلہ دیش میں پولنگ کے دن شیخ حسینہ نے جنگ آزادی میں مدد کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بنگلہ دیش خوش قسمت ہے کہ اسے بھارت جیسا قابل اعتماد دوست ملا ہے۔

Sheikh Hasina
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ
author img

By ANI

Published : Jan 7, 2024, 4:16 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں آج عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے آغاز سے پہلے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے بھارت کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بنگلہ دیش خوش قسمت ہے کہ اسے بھارت جیسا قابل اعتماد دوست ملا ہے۔ جس نے ہماری آزادی کی جدوجہد کے دوران ساتھ دیا اور 1975 کے بعد جب ہم نے اپنا پورا خاندان کھو دیا تھا تو انہوں نے ہی ہمیں پناہ دی۔

وزیر اعظم حسینہ نے 1975 میں اپنے خاندان کے قتل عام کی ہولناکی کو بھی یاد کیا۔ اس تاریخی واقعے میں ان کا پورا خاندان ہلاک ہو گیا تھا۔ وہ برسوں تک بھارت میں ایک پناہ گزین کے طور پر مقیم رہیں۔ بعد میں وہ بنگلہ دیش واپس آگئیں اور عوامی لیگ کی قیادت سنبھالی۔

جاری عام انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد، شیخ حسینہ نے اتوار کو ملک کی ترقی کے لیے جمہوریت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ برسوں میں عوام کے جمہوری حقوق کو قائم کیا ہے۔ ہمارا ملک خودمختار ہے۔ ہماری آبادی بہت زیادہ ہے۔ ہم نے عوام کے جمہوری حقوق قائم کیے ہیں۔میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ اس ملک میں جمہوریت چلتی رہے کیونکہ جمہوریت کے بغیر آپ کی کوئی ترقی نہیں ہو سکتی۔ ہم 2009 سے 2023 تک طویل مدتی جمہوری نظام کو نافذ کیا ہے، اسی لیے بنگلہ دیش نے بہت کچھ حاصل بھی کیا ہے۔

وزیر اعظم حسینہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کی حکومت نے ایسا ماحول بنایا ہے جہاں لوگ باہر آکر ووٹ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بنگلہ دیش کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ بہت سی رکاوٹیں تھیں لیکن ہمارے ملک کے لوگ اپنے حق رائے دہی اور ووٹ ڈالنے کی ضرورت کے بارے میں بہت زیادہ آگاہ ہیں۔ ہم ایسا ماحول بنانے میں کامیاب رہے جہاں لوگ باہر آکر ووٹ ڈال سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) پر ملک میں تشدد بھڑکانے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وہ عوام کی ترقی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی اور جماعت اسلامی نے بہت سی آتش زنی اور کئی دوسری پرتشدد کارروائیاں کیں جیسے ٹرینوں کو جلانا، گاڑیاں جلانا، لوگوں کی نقل و حرکت روکنا۔ اس لیے میں یہ کہوں گی کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، وہ محب وطن نہیں اور وہ اس کے خلاف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.