ETV Bharat / international

Canadian Sanctions Related to Russia کناڈا نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا - روس سے متعلق کناڈا کی پابندیاں

کناڈا کے وزیر اعظم نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹروڈو نے کہا کہ کناڈا روسی حکومت کے 62 قریبی اتحادیوں اور ایک دفاعی شعبے کے یونٹ پر نئی پابندیوں کا اعلان کر رہا ہے۔ Canada Sanctions to Russia

کناڈا نے  روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 12:29 PM IST

اوٹاوا: کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کی ویب سائٹ پر ایک پریس ریلیز میں ٹروڈو نے منگل کے روز کہا کہ کناڈا روسی حکومت کے 62 قریبی اتحادیوں اور ایک دفاعی شعبے کے یونٹ پر نئی پابندیوں کا اعلان کر رہا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق جن لوگوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں روسی وفاقی گورنر اور علاقائی سربراہان، ان کے خاندان کے افراد اور موجودہ دفاعی شعبے کے منظور شدہ اداروں کے اعلیٰ افسران سمیت روسی حکومت کے اعلیٰ عہدے دار شامل ہیں۔ Canada Sanctions to Russia

یہ بھی پڑھیں: Sanctions on Russia: یورپی یونین نے روس پر پابندیوں میں جنوری 2023 تک توسیع کی

وزیر اعظم نے یوکرین کے سیکورٹی شعبے کے اداروں کو اضافی ا مداد فراہم کرنے کے لیے پیس اینڈ سٹیبلائزیشن آپریشنز پروگرام کے ذریعے یوکرین کے دو منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔ روس کے یوکرین پر حملے کے دن سے یعنی اس سال 24 فروری سے کناڈا نے روس، یوکرین اور بیلاروس کے 1,300 سے زائد افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.