ETV Bharat / international

امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کا انتقال - امیر کویت کا انتقال

شیخ صباح کو جدید کویت کی خارجہ پالیسی کا معمار سمجھا جاتا ہے۔

امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کا انتقال

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 8:25 PM IST

Updated : Sep 29, 2020, 9:44 PM IST

کویت کے 91 سالہ امیر صباح الاحمد الجابر الصباح منگل کے روز امریکہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

ٹیلی ویژن نشریات میں شاہی امور کے انچارج وزیر، شیخ علی جراح الصباح نے کہا ، "بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ، یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مملکت کویت کے امیر، شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح وفات پاگئے،ہم سوگ مناتے ہیں"۔

مرحوم1929 میں پیدا ہوئے۔ شیخ صباح کو جدید کویت کی خارجہ پالیسی کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 1963 سے 2003 تک تقریبا 40 سال وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2003 میں وزیراعظم بنے۔اور شیخ جابر الصباح کی وفات کے بعد جنوری 2006 میں وہ کویت کے امیر منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی کا آذربائیجان کو مکمل حمایت کا اعلان

Last Updated : Sep 29, 2020, 9:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.