ETV Bharat / international

اردن کے شاہ نے 'بشر الخصاونة' کو نیا وزیراعظم مقرر کیا

اردن کے شاہ عبداللہ بن الحسین دوم نے بشر الخصاونة کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 1:50 PM IST

image
image

رائل کورٹ کے بیان کے مطابق بشر الخصاونة کی تقرری کے بعد شاہ عبداللہ نے سابق وزیراعظم عمر رزاز کا استعفی نامہ منظور کرلیا۔

بشر الخصاونة اس سے قبل شاہ عبداللہ کے پالیسی اور میڈیا مشیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

اردن کے شاہ عبداللہ بن الحسین دوم
اردن کے شاہ عبداللہ بن الحسین دوم

شاہ نے بدھ کو بشر الخصاونة کو ارسال اپنے خط میں کہا کہ عالمی وبا کووڈ۔ 19 کے درمیان نئی کابینہ کی تشکیل دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ ابھی ہم بھی وبا سے نمٹنے اور صحت، سماجی اور معاشی اثر کو کم کرنے کے لئے اپنی صلاحیت سے زیادہ کام کررہے ہیں۔

عبداللہ نے کہا کہ شہریوں کی صحت اور فلاح اعلی سطحی ترجیحات میں شامل ہیں جس کے مطابق حکومت کووڈ وبا سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ اقتصادی شعبے کو چلانے اور شہریوں کی حفاظت کے ساتھ صحت سے متعلق توازن برقرار رکھتے ہوئے ذریعہ معاش برقرار رکھنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.