ETV Bharat / international

سعودی عرب: آج سے عمرہ کی اجازت - hajj and umrah

مسجد حرام اور مسجد نبویؐ میں آج سے عمرہ کی اجازت مل گئی ہے۔ اس کے لیے پہلے سے عظیم الشان انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ متعمرین کو کسی بھی طرح کی تکلیف نہ پہنچے۔

first pilgrims arrive at grand mosque of mecca
مسجد حرم میں زائرین کی آمد
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 12:31 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ضمن میں گزشتہ سات مہینے کی عاضی معطلی کے بعد چار اکتوبر سے سعودی عرب میں عمرہ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جس کے بعد بیشتر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ویڈیو

سعودی عرب نے وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے مارچ کے وسط میں عمرہ کو معطل کردیا تھا۔

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ و زیارت کا کہنا ہے کہ 'زائرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بتدریج عمرہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے'۔

first pilgrims arrive at grand mosque of mecca
مسجد حرم میں زائرین کی آمد
  • اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے:

سعودی عرب کے شہریوں اور دیگر ممالک سے آنے والے زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت مل گی ہے۔ اس ضمن میں ایک لاکھ آٹھ ہزار افراد کو اجازت نامے دے دیے گئے ہیں۔ جن میں 42 ہزار آٹھ سو 73 سعودی باشندے اور 65 ہزار ایک سو 28 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں

حجاج کرام، نمازیوں اور زائرین کے داخلے کو ایک ایپلی کیشن 'اعتمرنا' کے ذریعہ باقاعدہ بنایا گیا۔

اعتمرنا ایپ کو وزارت حج و عمرہ کی جانب سے لانچ کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد صحت کے معیارات کو نافذ کرنا اور حجاج کرام کو اپنے سفر کی بکنگ میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

جسمانی درجہ حرارت معلوم کرنے اور ضرورت پڑنے پر الرٹ جاری کرنے کے لئے مسجد حرم کے داخلی راستوں اور اندرونی ہالوں میں تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں

یہ اجازت نامے 27 ستمبر سے یکم اکتوبر تک اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری کیے گئے۔

  • تھرمل کیمرے:

پہلے آنے والوں کا خیرمقدم کرنے کے لئے جسمانی درجہ حرارت معلوم کرنے اور ضرورت پڑنے پر الرٹ جاری کرنے کے لئے مسجد حرم کے داخلی راستوں اور اندرونی ہالز میں تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

  • اعلی انتظامات:

مسجد حرم میں عمرہ اور مسجد نبوی ﷺ میں زیارت کے دوران صحت کی دیکھ بھال اور نگرانی کے لئے تقریبا ایک ہزار ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔

زائرین سماجی فاصلہ کے ساتھ عمرہ کرنے میں مصروف

اس عملے کو متعدد گروپز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن کی موجودگی میں مسجد حرم اور مسجد نبوی ﷺ میں دن میں دس بار صاف کیا جائے گا۔ ٹریفک علاقوں کی مزید صفائی بھی عمل میں لائی جائے گی، جس میں چشمے، قالین اور باتھ روم شامل ہیں۔

اونچی منزل تک جانے والی اسکیلیٹرس کو بھی صفائی والے آلات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں آج سے عمرہ کی اجازت مل گئی ہے۔

ائر کنڈیشنگ سسٹم کو بھی الٹرا وایلیٹ سینیٹائزنگ ٹکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے، جب کہ یہ عملہ دن میں تین بار ایئر فلٹر کی صفائی کا شیڈول تین مختلف مراحل میں انجام دے گا۔

  • عمرہ کے مختلف مراحل:

سعودی عرب میں امور حج، عمرہ اور زیارت کے ایک اعلی افسر نے بتایا ہے کہ شروع میں صرف 6000 زائرین کو اجازت دی گی۔

دوسرے مرحلے میں مسجد حرام میں 75 فیصد تک زائرین کو اجازت دی جائے گی، جس میں 18 اکتوبر سے یومیہ 15،000 حجاج اور 40،000 نمازی شامل ہوں گے۔

تیسرے مرحلے میں بیرون ملک آنے والے زائرین کو یکم نومبر تک عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جس میں 20،000 حجاج کرام اور 60،000 نمازیوں کو اجازت دی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے مقدس مقامات پر جانے والے تمام لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ماسک پہننے، دوسروں سے فاصلہ برقرار رکھنے اور جسمانی رابطے سے باز رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.