یوکرین کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ماریوپول میں سلطان سلیمان دی میگنیفیشنٹ اور ان کی اہلیہ روکسولانا (حرم سلطان) کی مسجد پر روسی حملہ آوروں نے گولہ باری کی۔ مسلسل دھماکے کی وجہ سے وہاں 80 سے زیادہ بالغ اور بچے پناہ لیے ہوئے ہیں، جن میں ترکی کے شہری بھی شامل ہیں۔Russia Attacks Ukraine
ترکی میں یوکرین کے سفارت خانے نے پہلے ہی اطلاع دی تھی کہ 34 بچوں سمیت 86 ترک شہریوں کا ایک گروپ ان لوگوں میں شامل تھا جو بندرگاہی شہر پر جاری روسی حملے سے پناہ حاصل کرنے کے لیے مسجد میں گئے تھے۔Russia shelled mosque
روسی فوج کے مسلسل حملے نے یوکرین کے جنوبی بندرگاہی شہر ماریوپول کو دوسرے علاقوں سے منقطع کر دیا ہے، اور اگر جنگ جاری رہی تو کیف اور ملک کے دیگر حصوں کا بھی ایسا ہی انجام ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روسی حملوں کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے
ماریوپول میں، نہ رکنے والے حملوں نے خوراک و پانی لانے اور پھنسے ہوئے شہریوں کے محفوظ انخلا کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
ماریوپول میئر کے دفتر نے بتایا کہ حملے کے 12 دنوں میں ماریوپول کی ہلاکتوں کی تعداد 1,500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس ہفتے شہر میں ایک زچگی کے ہسپتال پر حملہ کیا گیا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے، جس نے بین الاقوامی ناراضگی اور جنگی جرائم کے الزامات کو جنم دیا تھا۔
میئر نے کہا کہ مسلسل گولہ باری نے شہر کے عملے کو اجتماعی قبروں کے لیے خندقیں کھودنا بھی بند کرنے پر مجبور کردیا، اس لیے "مرنے والوں کو دفن بھی نہیں کیا جا رہا ہے،"۔