برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز UK PM gets Booster Shot لیتے وقت اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ جس میں انہوں نے کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کو سنجیدگی سے لینے کا پیغام دیتے ہوئے ہر کسی سے بوسٹر ڈوز لینے کی اپیل کی ہے۔
کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون New variant Omicron کی متعدد ممالک میں تشخیص ہونے کے بعد ایک بار پر پوری دنیا میں کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے پانچ گنا زیادہ خطرناک ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹویٹ کیا کہ میں نے ابھی ایک بوسٹر ڈوز لیا ہے۔ جب آپ کی باری آئے تو اپنا بوسٹر ڈوز Booster Shot of Corona Vaccine ضرور لیں اور اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو بھی ایسا کرنے کو کہیں۔ آئیے وائرس کو دوسرا موقع نہ دیں۔
-
I’ve just got my booster jab from the brilliant @GSTTnhs team.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) December 2, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
When your turn comes, get your booster and ask your friends and family to do the same. Let’s not give the virus a second chance. pic.twitter.com/1rCx4PAzgR
">I’ve just got my booster jab from the brilliant @GSTTnhs team.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) December 2, 2021
When your turn comes, get your booster and ask your friends and family to do the same. Let’s not give the virus a second chance. pic.twitter.com/1rCx4PAzgRI’ve just got my booster jab from the brilliant @GSTTnhs team.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) December 2, 2021
When your turn comes, get your booster and ask your friends and family to do the same. Let’s not give the virus a second chance. pic.twitter.com/1rCx4PAzgR
یہ بھی پڑھیں: UK PM on Omicron Variant: اومیکرون ویریئنٹ ویکسین لے چکے لوگوں میں بھی پھیل سکتا ہے
غور طلب ہے کہ کوویڈ کے نئے ویریئنٹ اومیکرون New variant Omicron کے کیسز دنیا بھر میں بڑھنے لگے ہیں۔ ساتھ ہی اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر کئی ممالک نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔
اسی سلسلے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے نئی ہدایات کا اعلان کیا ہے۔ یہ رہنما خطوط ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ دونوں مسافروں کے لیے ہیں۔
وہیں یونان نے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ جو ویکسین لینے سے انکار کرتے ہیں انہیں اپنی پنشن کا ایک تہائی سے زیادہ جرمانے کے طور پر ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جرمنی میں ویکسین نہ لینے والوں کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔