ETV Bharat / international

فرانس میں پھر سے نافذ ہوگا کرفیو - وزیراعظم جین کیسٹیکس جلد ہی پریس کانفرنس

حالات قابو میں ہیں، لیکن ہم ایسی حالت میں ہیں جو باعث تشویش ہے اور خوف پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے ابتدائی لہر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

فرانس میں پھر سے نافذ ہوگا کرفیو
فرانس میں پھر سے نافذ ہوگا کرفیو
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 2:32 PM IST

فرانس کے ایمینوئل میکخواں نے کورونا کے قہر کو روکنے کے لیے جمعہ سے ملک گیر کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، شہروں میں کرفیو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

ایمینوئل میکخواں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا 'کرفیو الے ڈی فرانس علاقے اور 8 دیگر میٹروپولیٹن علاقوں۔ گرینوبل، لیلے، روین، لیون، ایکس مارسلے، سینٹ ایٹیئن، ٹولوز، مونٹے نیلیئر اور روئن میں نافذ کیا جائے گا۔'

انہوں نے کہا 'فرانس میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر میں ہر روز اوسطاً 20 ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ہم ایسے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جہاں اسے ہر حال میں روکنا ہوگا۔'

مزید پڑھیں: ایران : گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 279 افراد ہلاک

حالات قابو میں ہیں، لیکن ہم ایسی حالت میں ہیں جو باعث تشویش ہے اور خوف پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے ابتدائی لہر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرفیو کے دوران رات 9 سے صبح 6 بجے کے درمیان ٹریفک پر پابندی نہیں ہوگی لیکن سفر کو محدود کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہمیں سبھی علاقوں میں کام کرنے کا اہل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جین کیسٹیکس جلد ہی پریس کانفرنس کر کے اس سلسلے میں جانکاری دیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ اس کے بعد بھارت میں ہے، ان دونوں ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.