ETV Bharat / international

قندھار میں مسجد کے اندر دھماکہ، کم از کم 25 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ جبکہ دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

taliban-explosion-strikes-mosque-in-afghanistans-south
قندھار میں مسجد کے اندر دھماکہ، کم از کم 25 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ
author img

By

Published : Oct 15, 2021, 5:43 PM IST

افغانستان کے قندھار میں ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی اسپتالوں کے ذرائع کے حوالے سے خبررساں ایجنسی اسپوتنک نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم 25 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اس واقعے کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دھماکہ کے بعد کئی لوگوں کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 20 بتائی جا رہی ہے، حالانکہ مرنے والوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد تفصیلی خبر سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو گی۔

واضح رہے کہ اس قبل 8 اکتوبر کو افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ قندوز دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.