ETV Bharat / international

Russia Attacks Ukraine Military Base: مغربی یوکرین میں روسی فضائی حملوں میں 35 افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

روسی میزائلوں نے پولینڈ کی سرحد کی سرحد سے 30 کلومیٹر کی دوری پر واقع یوکرین کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں یووریف ملٹری ٹریننگ گراؤنڈ سے مبینہ طور پر دھویں کے بڑے بڑے غبار اٹھتے دکھائی دیے۔ Russia Attacks Ukraine Military Base

Russia strikes Ukraine army bas near Poland border
روسی میزائلوں نے پولینڈ کی سرحد کے قریب یوکرین کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا
author img

By

Published : Mar 13, 2022, 5:07 PM IST

Updated : Mar 13, 2022, 8:33 PM IST

کیف: یوکرین نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ ملک کے مغربی حصے میں فوج کے تربیتی اڈے پر روسی میزائل حملے میں 35 افراد مارے گئے ہیں اور 134 زخمی ہو گئے۔

لیویوکے علاقائی گورنر میکسم کوزتسکی نے آج اپنے آفیشل فیس بک پیج پر کہا کہ ’’امن اور سلامتی کے مرکز پر ہوئی گولہ باری میں بدقسمتی سے ہم نے 35 ہیرو کھو دیے ہیں۔ اس دوران 134 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے‘‘۔

گورنر نےحملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ ہم کسی بھی ہیرو کو نہیں بھولیں گے اور کسی حملہ آور کو معاف نہیں کریں گے‘‘ ۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ’’حملہ بحیرہ اسود اور بحیرہ ازوف کی جانب سے کیا گیا۔ طیاروں نے ساراتوف ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور 30 سے ​​زیادہ میزائل داغے۔ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے کام کیا اور ہم نے کئی میزائل فضا میں ہی مار گرائے ‘‘۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 13, 2022, 8:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.