ETV Bharat / international

پاکستان: سندھی رہنما کے گھر پر چھاپہ

لالا اسلم سندھ، کی ایک سیاسی جماعت جے سندھ متحدہ محاذ (جے ایس ایم ایم) کے سینئر وائس چیئرمین ہیں۔

پاکستان: سندھی رہنما کے گھر پر چھاپہ
پاکستان: سندھی رہنما کے گھر پر چھاپہ
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 8:44 AM IST

پاکستان کے شکار پور شہر میں سندھی رہنما لالا اسلم پٹھان کے گھر پر 20 سے زائد گاڑیوں میں سوار سادے لباس میں پاکستان رینجرز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے چھاپہ ماری کی۔

لالا اسلم سندھ کی ایک قوم پرست جماعت جے سندھ متحدہ محاذ (جے ایس ایم ایم) کے سینئر وائس چیئرمین ہیں۔

جے ایس ایم ایم کے چیئرمین شفیع برفت نے کہا کہ 'رینجرز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے لالا اسلم کے اہل خانہ کو دھمکی دی اور انہیں اور ان کے بیٹوں کو گرفتار کرنے کے لیے انہوں نے پورے محلے کو جمع کیا لیکن ان کی غیر موجودگی کی وجہ سے یہ کوشش ناکام رہی۔'

جے ایس ایم ایم نے ایک بیان میں لالا اسلم پٹھان کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔

برفت نے کہا کہ 'پاکستانی فاسسٹ ایل ای اے (قانون نافذ کرنے والے ادارے) گذشتہ کئی برسوں سے سندھی قومی موومنٹ کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ جے ایس ایم ایم کی جانب سے 14 اگست کو 'یوم غلامی اور' یوم سیاہ 'منانے کے اعلان کے بعد ریاستی حکومت نے سندھ بھر میں قومی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔'

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'جے ایس ایم ایم کے مرکزی رہنما لالا اسلم پٹھان کے گھر پر محاصرے اور چھاپہ ماری حکومت کی سندھ مخالف سازش کا حصہ ہے، جو قابل مذمت ہے۔'

میڈیا رپورٹز کے مطابق سکیورٹی اداروں کے ذریعہ ایک بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں اور دیگر دانشوروں کو زبردستی اغوا کر کے خفیہ نظربند مراکز میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے بہت سے افراد کو ہلاک اور ان کی مسخ شدہ لاشیں تنہا جگہوں پر پائی گئیں۔

ان لاپتہ افراد کے لواحقین پورے پاکستان میں مستقل طور پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت ان کو رہا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.