ETV Bharat / international

طالبان نے وزارت برائے خواتین امور کی پالیسی میں تبدیلی کی

وزارت برائے خواتین امور کی جگہ ’منسٹری آف پرموشن وچیو اینڈ پریوینشن آف وائس‘ یعنی نیکی کی تبلیغ اور برائی کی روک تھام، کو فعال کردیا گیا ہے، جس کے خلاف خواتین ملازمین نے احتجاج کیا، کیونکہ محکمہ کا دروازہ ان کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

Morality dept replaces Women's Min in Kabul

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 8:26 PM IST

طالبان نے جمعرات کو کابل میں قائم وزارت برائے خواتین امور کی خواتین ارکان کو عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا اور محکمہ کو پالیسی وزارت میں تبدیل کردیا ہے۔ وزارت برائے خواتین امور کی جگہ ’منسٹری آف پرموشن وچیو اینڈ پریوینشن آف وائس‘ یعنی نیکی کی تبلیغ اور برائی کی روک تھام، کو فعال کردیا گیا ہے۔

طالبان نے وزارت برائے خواتین امورکی پالیسی میں تبدیلی کی

عمارت کے باہر ایک ویڈیو شوٹ کے مطابق خواتین ملازمین نے بتایا کہ وہ کئی ہفتوں سے کام پر آنے کی کوشش کر رہی تھیں، ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس چلی جائیں۔

عمارت کے دروازے بالآخر جمعرات کو بند کردیے گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ایک سینئر لیڈر نے پہلے کہا تھا کہ خواتین کو سرکاری وزارتوں میں مردوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسی دن خواتین نے پریسیڈنٹ ہاؤس کے باہر یکجا ہوکر طالبان سے اپنے حقوق کا تحفظ اور لڑکیوں کو پڑھنے اور کام کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: Jalalabad Blast: طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد پہلی بار جلال آباد میں طالبان پر حملے

طالبان نے حکومت کے اعلان سے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس بار زیادہ تحمل سے حکومت کریں گے۔ ان کی حکومت میں خواتین کو کام کرنے اور پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ لیکن صورتحال کچھ مختلف تصویر پیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.