ETV Bharat / international

فلپائن: ایچ آئی وی متاثرہ افراد کا علاج کو رونا کے سبب متاثر

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 7:25 PM IST

یو این ایڈس کے مطابق تقریباً 50 فیصد نئے ایچ آئی وی انفیکشن ایسے نوجوانوں میں پائے گئے ہیں جن کی عمر 15 سے 24 برس کے درمیان ہے۔

HIV response
HIV response

یو این ایڈس نے ایچ آئی وی کے تازہ ترین اعداد و شمار اور رجحانات کے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایچ آئی وی کے پہلے رپورٹ ہونے والے واقعات کے 40 سال بعد پچھلے سال 1.5 ملین نئے انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

یو این ایڈس نے کہا کہ 2020 میں عالمی سطح پر 37.6 ملین افراد ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔

یو این ایڈس کے مطابق ریکارڈ 27.4 ملین افراد اینٹیریٹروائرل تھراپی تک رسائی حاصل کر رہے ہیں لیکن 2020 میں ایڈز سے 690،000 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس وبائی مرض نے عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی کمیوں کو اجاگر کیا ہے، خصوصی طور پر اس دوران ایچ آئی وی اور ایڈس سے نمٹنے میں صحت نظام ناکارہ ثابت ہوا ہے۔

فلپائن میں کووڈ 19 وبائی امراض کے باعث ایچ آئی وی کے مرض سے متاثر لوگوں کے علاج میں رکاوٹ ہوئی ہے۔

یو این ٹی وی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے ایچ آئی وی کی دوا ڈاک کے ذریعہ بھیجی جارہی ہے۔ ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ آن لائن ایچ آئی وی خود ٹیسٹ کٹ کے لئے اندراج کرسکتا ہے۔

حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں ایچ آئی وی کی جانچ میں پہلے کے مقابلے میں 61 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ایچ آئی وی کیئر میں اندراج میں بھی 28 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ایشیا اور بحر الکاہل میں فلپائن ایک ایسا ملک ہے جہاں ایچ آئی وی وبا سب سے تیزی سے بڑھی ہے اور پچھلے دس سالوں میں انفیکشن میں 207 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یو این ایڈس کے مطابق تقریباً 50 فیصد نئے ایچ آئی وی انفیکشن ایسے نوجوانوں میں پائے گئے ہیں جن کی عمر 15 سے 24 سال کے درمیان ہے۔

فلپائن کے محکمہ صحت کے مطابق مرد کے ساتھ مرد کے جنسی تعلقات کی شروعات 12 سال کی عمر میں ہوجاتی ہے جبکہ محفوظ جنسی تعلقات 19 سال کی عمر میں ہوتا ہے۔

فلپائن نے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ایچ آئی وی انفیکشن کو کم کرنے کی کوشش میں اپنے قومی ایڈس کے قانون میں 2018 میں ترمیم کی ہے، جس کی وجہ سے ایچ آئی وی ٹیسٹ کے لئے والدین کی رضامندی کے بغیر رضامندی کی عمر کو 18 سال سے کم کر 15 کردیا گیا ہے۔

قانون میں تبدیلی کے باوجود روک تھام کی خدمات کو بڑھانے، کنڈوم کے فروغ اور جانچ کو بڑھاوا دینے کے معاملے میں ملک سست رفتاری کا شکار ہے۔

یو این ایڈس کے مطابق فلپائن میں نصف سے زیادہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد اینٹیریٹروئیرل علاج نہیں لے پر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.