ETV Bharat / international

شام میں بے گھر باشندے کب تک در بدر بھٹکنے پر مجبور ہوں گے؟ - camp

گذشتہ برس شمال مغربی شام میں کردوں اور ترکی کے مابین ہونے والی زبردست جنگ میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے تھے۔ ایسے میں ان بے گھر افراد کو اپنے مستقبل کی فکر ستا رہی ہے۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 8:34 PM IST

شمال مغربی شام میں داخلی سطح پر بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کی رہائش کے لئے نئے کیمپ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ بے گھر لوگ ایک اسکول کی عمارت میں پناہ گزیں تھے۔

ویڈیو

یہاں رہنے والے پناہ گزینوں سے اسکولوں کو خالی کرایا گیا ہے، کیونکہ یہ اسکولز نئے تعلیمی سال کی تیاری کر رہے ہیں۔

اگر چہ حسکہ قصبے کے نزدیک تقریبا 10 ہزار افراد کو کرد انتظامیہ کے ذریعہ تعمیر کردہ سری کنیا مہاجر کیمپ میں منتقل کیا جا رہا ہے، لیکن وہ اپنے مستقبل کے تئیں کافی فکر مند ہیں۔

بے گھر شامی خاتون زہرا حسن نے بتایا کہ 'ہمیں جانے دو۔ ہمارے لیے کیمپ میں رہنے سے بہتر اپنی زمین پر رہنا ہے۔ کیمپ کو کیا کریں۔ ویسے ہی ہم بہت جھیل چکے ہیں۔ کل کو سردی کا موسم ہو گا، طوفان آئیگا، بیماریاں ہوں گی۔ حالانکہ ہمارے پاس چھوٹے بچے ہیں'۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں جب امریکی صدر نے شمال مشرقی شام سے اپنے فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد ترک فوج اور کرد عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی جنگ کے سبب یہ لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.