ETV Bharat / international

Australian PM on Covid Booster: کووڈ بوسٹر لگوانا اب کافی ضروری ہوگیا ہے - ای ٹی وی بھارت اردو

آسٹریلیا کے وزیراعظم Australian PM اسکاٹ ماریسن نے ملک کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو لاک ڈاون سے بچانے اور کورونا وائرس کی خوفناک چوتھی لہر سے بچنے کے لیے کووڈ بوسٹر Covid Booster کا ڈوز لینا بہت ضروری ہے۔

Australian PM
آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ ماریسن
author img

By

Published : Nov 26, 2021, 8:20 PM IST

آسٹریلیا کے وزیراعظم Australian PM اسکاٹ ماریسن نے اپنے ملک کے عوام سے جلد از جلد کورونا وائرس سے بچاو کے لیے بوسٹر ویکسین Covid Booster لگوانے کی اپیل کی ہے۔

آسٹریلیا کے ہر گھر بھیجے گئے اپنے پیغام میں اسکاٹ ماریسن نے کہا کہ آسٹریلیا کو لاک ڈاون سے بچانے اور کورونا وائرس کی خوفناک چوتھی لہر سے بچنے کے لیے بوسٹر کا ڈوز لینا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے لکھا چونکہ یہاں لوگوں میں ویکسین لگوانے کی شرح زیادہ ہے اس لیے ہم اپنی کاروباری سرگرمیوں کو پھر شروع کرپا رہے ہیں جس سے ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے، لوگ سفر کرپارہے ہیں، اپنے رشتہ داروں سے ملاقا ت کرپارہے ہیں، ایک عام زندگی جی پارہے ہیں۔

وہ لکھتے ہیں کہ اس عمل کے ایک اہم حصہ کے طورپر اب یہ یقینی کرنا ہے کہ آسٹریلیا میں ہر انسان کو بوسٹر ویکسین کے ڈوز لگائے جائیں تاکہ کسی سنگین بیماری یا موت سے ہر ممکن طریقہ سے محفوظ ہوسکیں۔ آسٹریلیا میں یہ یقینی کرنے کے لیے بوسٹر ویکسین لینے کے لیے تمام کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ ہم میں سے ہر ایک محفوظ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

COVID Vaccine Travel: آسٹریلیا میں مکمل ویکسینیٹیڈ مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت

Anti-lockdown Protest: سڈنی میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ

آسٹریلیا میں 18سال کی عمر سے اوپر کے لوگوں کو بوسٹر ویکسین لگانے کے لیے مناسب سمجھا گیا ہے۔ بشرطیکہ دوسرے ٹیکے سے چھ مہینے کا فرق ہو۔

آسٹریلیا میں جمعہ کو مقامی طور پر منتقل ہوئے کورونا انفیکشن کے 1600سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور سات لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.