ETV Bharat / international

'کورونا کے پھیلاؤ پرچین کا محاسبہ کیا جانا چاہئے'

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 1:04 PM IST

ٹرمپ کے اس سخت بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ 'چین کا کسی بھی ملک کے ساتھ سرد یا گرم جنگ لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے'۔

corona outbreak should be accounted for china
'کورونا کے پھیلاؤ پرچین کا محاسبہ کیا جانا چاہئے'

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'چین کو کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے لئے جوابدہ ہونا چاہئے'۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'کورونا وبا کی ابتدا میں چین نے صرف گھریلو سفر پر پابندی عائد کی تھی جبکہ دنیا کو متاثر کرنے کے لئے بین الاقوامی پروازیں جاری رکھیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'اقوام متحدہ کو اس معاملہ میں چین کو یقینی طور پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے'۔

ٹرمپ کے اس سخت بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ 'چین کا کسی بھی ملک کے ساتھ سرد یا گرم جنگ لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'دنیا کے ممالک کو یک طرفہ اور تحفظ پسندی کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے اورعالمی صنعتی اور سپلائی چین کو مستحکم اور ہموار عمل کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے'۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد سے ہی امریکہ اور چین کے مابین تعلقات میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے اور ٹرمپ نے کورونا وبا کے متعلق چین پر نمایاں طور پر حملہ کیا ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں 3،12،45،797 متاثر ہوئے ہیں اور 9،63،693 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 68،56،884 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 2،00،005 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثرملک کورونا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.