ETV Bharat / international

پاکستان میں شدید زلزلہ، 20 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی - پاکستان میں شدید زلزلہ

پاکستان کے بلوچستان علاقے میں شدید زلزلہ میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/07-October-2021/13282437_earthhaquake-pakistan.jpg

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 6:48 AM IST

Updated : Oct 7, 2021, 4:44 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آج علی الصبح تقریباً 03.30 بجے آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان میں شدید زلزلہ، 20 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

جیو نیوز کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ، چمن، زیارت اور ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے سے ہرنائی سب سے زیادہ متاثر رہا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکزہرنائی میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں اور کچھ علاقوں میں ابھی بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں راحت اور امدادی کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں 5.8 شدت کا زلزلہ

دہلی فسادات میں دہلی پولیس کی تحقیقات پر سوال اٹھانے والے جج کا تبادلہ

ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی کے مطابق کئی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے ملبے تلے متعدد لوگ دبے ہوئے ہیں۔ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔ کچھ سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 7, 2021, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.