امریکہ نے بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے سے متعلق آگاہ کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔
امریکی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ' ہم اب بھی مسئلہ کشمیر اور دیگر حساس معاملات پر بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔'
ترجمان نے کہا کہ 'امریکہ بھارت کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنے سمیت دیگر فیصلے پر نظر رکھا ہوا ہے۔'
امریکہ نے تمام پارٹیوں سے لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھنے اور اس کے ساتھ ساتھ سرحد پر شدت پسندی کے خلاف اقدامات اٹھانے کو کہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 'امریکہ وادی کشمیر کے موجودہ صورتحال اور رہنماؤں کی گرفتار پر فکر مند ہیں۔'
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کا بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پاس کیا گیا۔ جموں و کشمیر کے تنظیم نو بل کو بھی پاس کیا گیا۔ حکومت کے اس فیصلہ کے بعد ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتطام علاقوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ایک جموں و کشمیر اور دوسرا لداخ۔