ETV Bharat / international

US on Ukraine Tention: امریکہ کا یوکرین پر حملے کا خدشہ، ستر فیصد فوج تیار - یوکرین پر حملہ ہوسکتا ہے

امریکی حکام کے مطابق روس نے یوکرین US on Ukraine Tention پر حملہ کرنے کے لیے اپنا 70 فیصد ضروری فوجی سازوسامان جمع کر لیا ہے، جس میں 83 روسی بٹالین ٹیکٹیکل گروپ تھے اور ہر گروپ میں تقریباً 750 فوجی ہیں جو ممکنہ حملے کے لیے تیار ہیں۔US claims 70 percent troops ready to invade Ukraine

US claims 70 percent troops ready to invade Ukraine
امریکہ کا یوکرین پر حملے کا خدشہ، ستر فیصد فوج تیار
author img

By

Published : Feb 6, 2022, 10:24 PM IST

امریکی حکام کے مطابق آئندہ ہفتوں میں یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے روس ضروری 70 فیصد فوجی صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہے۔US claims 70 percent troops ready to invade Ukraine

واشنگٹن پوسٹ نے اس جائزے سے واقف لوگوں کے حوالے سے کہا کہ وہاں 83 روسی بٹالین ٹیکٹیکل گروپ تھے۔ ہر گروپ میں تقریباً 750 فوجی تھے، جو ممکنہ حملے کے لیے تیار تھے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مجموعی صلاحیت کی تقریباً 70 فیصد طاقت کی ضرورت ہوگی۔

اخبار دی ہل نے سنیٹر مارکو روبیو کے حوالے سے کہا کہ روس کی طرف سے یوکرین پر حملہ ہونے والا تھا اور وہ 1945 کے بعد سے یوروپ میں سب سے اہم خطرہ ہے۔

اس سے پہلے یوکرین میں خودساختہ لوہانسک پپلز ری پبلک (ایل پی آر) کے ملیشیا(فوج) نے کہا کہ ملک کی فوج کی بکتربند گاڑیوں کو اتوار کو ڈونباس میں لائن آف کانٹیکٹ کے پاس کیف کے کنٹرول والے مراٹیو گاوں کے نزدیک تعینات کیا گیا ہے۔US on Ukraine Tention

یہ بھی پڑھیں:

پپلز ملیشیا کے ایک افسر نے کہا کہ دو بکربند اسکاوٹ کار بی آر ڈی ایم۔2 اور پیدل فوج سے لڑنے والی گاڑی بی ایم پی۔2کے مراٹیو میں تعینات کئے جانے کی اطلاع ملی تھی۔

حکام کے مطابق روس نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحدکے نزدیک تقریباً 100,000سے زیادہ فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔ حالانکہ ماسکو نے باربار ان رپورٹوں کی تردید کی ہے۔

امریکی حکام نے حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے جائزے کے لیے ثبوت نہیں دیئے لیکن کہاکہ یہ خفیہ معلومات پر مبنی ہے۔

نیویارک ٹائمس نے امریکی سینئر حکام کے حوالے سے کہا کہ یوکرین میں فوجی کشیدگی بڑھنے کی صورت میں 50,000 شہریوں کی غالباً موت ہوسکتی ہے۔

وہیں یوکرین۔روس کے درمیان حالات بگڑنے سے پیدا ہونے والے پناہ کے بحران سے نمٹنے کے لیے امریکہ اور یوروپ ضروری تیاری کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یوروپی ملک بھی جنگ کی صورت میں یوروپی علاقہ میں آنے والے تارکین وطن یوکرین کے لوگوں کو پناہ دینے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.