ETV Bharat / international

Hurricane Ida: یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، طوفان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں - نیو جرسی میں بھی معمولاتِ زندگی

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفان آئیڈا کے باعث تقریبا 41 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ نیو یارک سٹی اور نیو جرسی میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور دونوں مقامات پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Hurricane Ida killed 41 people in several US states
طوفان آئیڈا: طوفانی بارش سے متعدد امریکی ریاستوں میں 41 افراد ہلاک
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 8:03 AM IST

Updated : Sep 3, 2021, 1:37 PM IST

امریکہ میں سمندری طوفان آئیڈا نے لوئزیانا کے علاوہ مِسِسپی، الاباما اور فلوریڈا میں کافی زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ لوئزیانا کے جنوبی حصے میں طوفان کی تباہ کاری کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

طوفانی بارش سے امریکہ میں 41 افراد ہلاک

اس قدرتی آفت کی وجہ سے نیو یارک سٹی اور نیو جرسی میں بھی معمولاتِ زندگی درہم برہم ہونے کے ساتھ ساتھ کم از کم 35 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

پولیس اور میئر بل ڈی بلیسیو نے بتایا کہ نیویارک شہر میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے، جب وہ سیلاب زدہ تہہ خانوں میں پھنس گئے تھے۔ نیو جرسی میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں چار افراد وہ بھی شامل ہیں جو نیو جرسی کے الزبتھ میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں مردہ پائے گئے۔

اس کے علاوہ فلاڈیلفیا اور پینسلوینیا کے حکام نے ریاست میں کم از کم پانچ اموات کی اطلاع دی جبکہ کنیکٹیکٹ میں ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکی ریاست نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوکل اور نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلاسیو نے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔ اسی طرح نیو جرسی ریاست کے گورنر نے بھی متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

نیو یارک سٹی میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد غیر ضروری موٹر وہیکلز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ شہر میں صرف ہنگامی ضرورت کی ٹریفک کو داخل ہونے اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہے۔

امریکہ کے نیوآرلینس میں آئیڈا طوفان کے سبب بجلی سپلائی متاثر

نیویارک میں محکمہِ موسمیات نے مزید شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز ریاست لوایزیانا کا دورہ بھی کریں گے اور انھوں نے طوفان آئیڈا کا ذمہ دار ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی طور پر درجہ حرارت میں اضافے کو قرار دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ ماحولیاتی بحران سے نکلنے کے لیے تاریخی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ سیاست کے بارے میں نہیں ہے۔ سمندری طوفان آئیڈا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑا کہ آپ ڈیموکریٹ پارٹی کے ہیں یا ری پبلکن سے ہیں یا دیہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں یا شہری علاقوں سے۔سمندری طوفان آئیڈا نے ہر جگہ تباہی مچا رکھی ہے، یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے اور ہم سب اس میں ایک ساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا ’’ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ تمام متاثریں کی بازیابی مساوی ہو، تاکہ جو لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں انہیں وہ وسائل مل جائے جن کی انہیں ضرورت ہے اور وہ پیچھے نہ رہ جائیں۔ "

انھوں نے مزید کہا ’’میں نے نیویارک اور نیو جرسی کے گورنر سے بات کی ہے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور میں کل رات کے تباہ کن طوفان اور سیلاب کے بعد پنسلونیا کے گورنر سے بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ان ریاستوں میں ریکارڈ بارش ہوئی ہےہم نے سینٹرل پارک میں فی گھنٹہ تین انچ سے زیادہ بارش دیکھی۔نقصان بہت زیادہ ہوا ہے اور میں نے گورنرز سے کہا ہے کہ فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) کے تحت میری ٹیم زمین پر موجود ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

بائیڈں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک کہ آپ کو دوبارہ تعمیر نہ کردیا جائے ۔ہمیں اب بہت تیاری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔یہ ہماری تاریخ کا پانچواں بڑا سمندری طوفان ہے۔میں ان لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو زندگی بچانے اور بجلی کے نظام کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے دن و رات کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ طوفان آئیڈا کی وجہ سے لوزیانا اور مسیسیپی میں ایک ملین سے زیادہ گھر اور کاروبار بجلی سے محروم رہے کیونکہ آئیڈا نے ایک بڑے ٹرانسمیشن ٹاور کو گرا دیا۔ طوفان آئیڈا امریکہ کے مرکزی علاقوں تک آنے والا تاریخ کا پانچواں شدید ترین سمندری طوفان ہے۔

Last Updated : Sep 3, 2021, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.