ETV Bharat / international

آئی ایس نے مالی حملے کی ذمہ داری قبول کی

دولت اسلامیہ (آئی ایس آئی ایس) نے مالی کی مسلح افواج پر حملے کی ذمہ داری لی ہے، جس میں 53 فوجی جوان اور ایک شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

فائل تصویر
author img

By

Published : Nov 3, 2019, 8:23 AM IST

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بغیر کسی ثبوت کے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

ملک کے مواصلاتی وزیر یایا سنگارے نے بتایا کہ یہ حملہ مالی کے مشرقی علاقہ انڈیلیمانے کی فوجی چوکی میں گذشتہ جمعہ کے روز ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: مالی میں دہشت گردانہ حملہ

سنگارے نے ٹویٹ کر کے کہا کہ انڈیلیمان میں مسلح افواج کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد وہاں 54 لاشیں ملیں ہیں، جن میں 53 فوجی اور ایک شہری شامل ہے،جبکہ اس حملے میں 10 افراد شدید طور زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
مالی فوج نے اس واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ کئی برسوں سے مالی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ فرقہ وارانہ کشیدگی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اکتوبر میں برکینا فاسو بارڈر کے قریب دو کیمپوں پر حملے کے بعد کم از کم 25 فوجی ہلاک اور 60 دیگر لاپتہ ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.