ETV Bharat / headlines

Happy Eid ul Adha 2022: نائیڈو سمیت متعدد رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی - greeting people on Eid al Adha

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سمیت محبوبہ مفتی، تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، وزیر اعلیٰ ایم کے۔ اسٹالن، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ Happy Eid ul Adha 2022 کی مبارکباد دی۔ نائیڈو نے کہا کہ یہ تہوار قربانی اور انسانیت کی خدمت کی علامت ہے۔

Several leaders, including Naidu, greet people on Eid al-Adha
نائیڈو سمیت متعدد رہنماؤں نے ہم وطنوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی
author img

By

Published : Jul 9, 2022, 11:02 PM IST

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عید الاضحیٰ Happy Eid ul Adha 2022 کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ یہ تہوار قربانی اور انسانیت کی خدمت کی علامت ہے۔ نائیڈو نے کہاکہ ’’میں عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر اپنے ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ قربانی کا تہوار عید الاضحیٰ روایتی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا تہوار خدا سے مکمل عقیدت کی علامت ہے۔ یہ لوگوں کو اپنے جذبات بانٹنے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور ضرورت مند اور غریب لوگوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ نائیڈو نے کہاکہ’’مجھے امید ہے کہ یہ تہوار سماج میں اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرے گا اور لوگ ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ میری خواہش ہے کہ عید الضحیٰ سے وابستہ عظیم نظریات ہماری زندگیوں میں امن اور ہم آہنگی اور ہمارے ملک میں خوشحالی لائے۔ وہیں جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی ٹویٹ کیا کہ سب کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ یہ خاص موقع آپ کی زندگیوں میں محبت اور خوشی لائے۔ آمین

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے اپنے پیغام میں کہا کہ "میں اپنے تمام مسلم بھائیوں اور بہنوں کو قربانیوں کے تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم الشان تہوار لوگوں کو ہمدردی پیدا کرنے، قربانی کی مشق کرنے، امن کو فروغ دینے اور عالمگیر ہم آہنگی کو یقینی بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیراعلی اسٹالن نے کہا کہ ہر کسی کو خوش رہنا چاہئے اور اچھی زندگی گزارنی چاہئے اور مسلم بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ کووڈ-19 اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اس تہوار کو منائیں۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر ریاستی عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے آج یہاں جاری ایک تہنیتی پیغام میں کہاکہ عید الاضحی کا تہوار سبھی کو سماجی ہم آہنگی اور سماجی خیر سگالی کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کورونا انفیکشن کے مد نظر سبھی احتیاط برتے ہوئے عید الاضحیٰ منانے کی گزارش کی ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بشمول اے آئی اے ڈی ایم کے کے ہیڈکوارٹر سکریٹری اور سابق وزیراعلی ایڈاپڈی کے پلانی سوامی، خزانچی او پنیرسیلوم نے بھی مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.