ETV Bharat / entertainment

Deepika Padukone at Oscars دیپیکا پڈوکون کا آسکر اسٹیج پر جلوہ، دیکھیں اداکارہ کی یہ ویڈیو - دیپیکا پڈوکون آسکر

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے آسکر کے اسٹیج پر ناٹو ناٹو کو متعارف کرایا۔ دنیا کے سب سے باوقار پلیٹ فارم پر ناٹو ناٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیپیکا کے چہرے پر خوشی اور فخر دونوں جھلک رہے تھے۔

دیپیکا پڈوکون آسکر اسٹیج پر چھا گئیں
دیپیکا پڈوکون آسکر اسٹیج پر چھا گئیں
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 11:34 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، جو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت کرنے والوں میں سے ایک ہیں، نے اعزازی ایوارڈ شو میں متاثر کن انداز میں ناٹو ناٹو کو دنیا سے روبرو کرایا۔ ادکارہ سیاہ گاؤن بے حد حسین نظر آئیں۔ دیپیکا پڈوکون آسکر کے اسٹیج پر آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کے بارے میں بتاتے ہوئے نظر آئیں۔ رواں سال آسکر کے اس سیزن میں تین اہم ہندوستانی فلموں کو آسکر ایوارڈز 2023 میں نامزدگی ملی تھی۔Deepika Padukone at Oscars

جس لمحے دیپیکا نے ناٹو ناٹو گانے کے بارے میں بات کرنا شروع کیا، وہاں موجود حاضرین نے ان کی مختصر تقریر کے دوران کئی بار ناٹو ناٹو کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ جب دیپیکا پڈوکون نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں ناٹو ناٹو پیش کیا تب ان کے چہرے پر فخر اور خوشی صاف جھلک رہی ہے۔ انہوں نے لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں گلوکار کال بھیرو اور راہل سپلی گنج کے ذریعہ ناٹو ناٹو کی لائیو پرفارمنس کی رہنمائی کی۔

آسکرز 2023 کے لیے دیپیکا پڈوکون نے لوئی ویٹون کا خوبصورت سیاہ گاؤن زیب تن کیا جس میں وہ بے حد دلکش نظر آرہی تھیں۔ آسکر تقریب کے لیے انہیں اسٹائلسٹ شالینا تتھانی نے تیار کیا۔ اداکارہ اس لباس میں بے حد خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ واضح رہے کہ آسکر میں پہلی بار کسی بھارتی گانے کو آریجنل گانے کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو بہترین نغمہ کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گنیت مونگا کی فلم 'دی ایلیفینٹ وسپررز' کو بہترین دستاویزی فلم کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Naatu Naatu win Oscar ناٹو ناٹو نے تاریخ رقم کی، پہلا بھارتی گانا جسے آسکر سے نوازا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.