ETV Bharat / entertainment

Urvashi Rautela's Birthay Post to Rishab Pant: کیا اروشی روتیلا نے کرکٹر رشبھ پنت کو سالگرہ کی مبارکباد دی

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 1:57 PM IST

اروشی روتیلا اور کرکٹر رشبھ پنت ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جہاں دونوں کے درمیان لفظی جنگ دیکھنے کو ملی تھی وہیں ایک بار پھر رشبھ کی سالگرہ کے موقع پر دونوں سرخیوں کی رونق بنے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پنت کے ساتھ جھگڑے کے بعد اروشی نے ان کی سالگرہ پر ایک برتھ ڈے پوسٹ شیئر کیا ہے۔Urvashi Rautela's Birthay Post to Rishab Pant

کیا اروشی روتیلا نے کرکٹر رشبھ پنت کو سالگرہ کی مبارکباد دی

حیدرآباد (تلنگانہ): بھارتی کرکٹ کھلاڑی رشبھ پنت کو انہیں 25 ویں سالگرہ پر بہت ساری مبارکباد مل رہی ہے۔ رشبھ کو ان کی گرل فرینڈ ایشا نیگی کے علاوہ ایک اور خوبصورت حسینہ نے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، یہ وہی ہیں جن کا نام پہلے رشبھ پنت کے ساتھ جوڑا جارہا تھا۔ یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا ہیں۔Urvashi Rautela's Birthay Post to Rishab Pant

اروشی روتیلا اور کرکٹر رشبھ پنت ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جہاں دونوں کے درمیان لفظی جنگ دیکھنے کو ملی تھی وہیں ایک بار پھر رشبھ کی سالگرہ کے موقع پر دونوں سرخیوں کی رونق بنے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پنت کے ساتھ جھگڑے کے بعد اروشی نے ایک پوسٹ شیئر کر سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اروشی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے ' ہیپی برتھ ڈے'۔ جبکہ اروشی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ رشبھ کے لیے ہے۔ یہ پرانا ویڈیو ہے، جس میں اروشی فلائنگ کس دیتی نظر آرہی ہیں، جسے دراصل کانز 2022 کے دورے کے دوران لیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اروشی نے ایک مشہور تفریحی پورٹل کو انٹرویو دیا تھا، جس کا کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انٹرویو میں اروشی نے کہا تھا کہ ایک خاص "مسٹر آر پی" نے تقریباً 10 گھنٹے تک ہوٹل کی لابی میں ان سے ملنے کے لیے انتظار کیا جب وہ سو رہی تھیں لیکن اداکارہ کو اس بات کا بہت برا لگا کہ اس شخص کو اتنا انتظار کرنا پڑا۔

جیسے ہی یہ کلپ وائرل ہوا مداحوں نے رشبھ پنت کو دوبارہ اداکارہ سے جوڑنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے یہ کہتے ہوئے لکھنا شروع کیا کہ انٹرویو میں جس "آر پی" کے بارے میں اروشی بات کر رہی تھی وہ کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت ہیں۔

اس کے بعد رشبھ پنت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری (جسے انہوں نے چند گھنٹوں کے بعد ڈیلیٹ کر دیا) پر لکھا کہ ''یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ لوگ انٹرویوز میں صرف معمولی مقبولیت اور سرخیوں میں رہنے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ شہرت اور نام کے پیاسے ہیں۔ خدا ان پر رحم کرے۔' انہوں نے نوٹ کے آخر میں ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرا پچھا چھوڑو بہن'، اور 'جھوٹ کی بھی حد ہوتی ہے'۔

اروشی نے بھی رشبھ کی اس اسٹوری کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں لکھا تھا 'چھوٹو بھیا کو بیٹ بال کھیلنی چاہیے۔ میں کوئی منی نہیں ہوں بدنام ہونے کے لیے، چھوٹا بچہ ڈارلنگ تیرے لیے رکشا بندھن مبارک ہو'۔ اس کے بعد اداکارہ نے آخر میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ' آر پی چھوٹو بھیا اور خاموش لڑکی کا فائدہ مت اٹھاؤ'۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں دونوں کے رشتہ میں ہونے کی افواہیں اس وقت گردش کر رہی تھیں جب دونوں کو ممبئی کے بہت سے مشہور ریستوارنوں، پارٹیوں اور تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد اسی سال کچھ خبروں میں دعوی کیا گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو واٹس ایپ پر بلاک کردیا ہے۔ تاہم، رشبھ پنت نے جنوری 2019 میں افواہوں کو مسترد کیا اور گرل فرینڈ ایشا نیگی کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا۔ رشبھ نے انسٹاگرام پر ایشا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ان کے لیے پیغام لکھا، 'بس آپ کو خوش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ ہی ہیں جس کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں۔

مزید پڑھیں:Urvashi Rautela and Naseem Shah اداکارہ اروشی روتیلا پاک بولر کے ساتھ انسٹا ویڈیو شیئر کرنے پر ٹرول ہوئیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.