ETV Bharat / entertainment

Case Filed Against Thank God Cast: تھینک گاڈ کے اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کے خلاف مقدمہ درج - جونپور میں سدھارتھ اور اجے دیوگن پر مقدمہ درج

جونپور کی عدالت میں ہدایتکار اندر کمار، اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے جو اپنی فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے، اس میں مذہب کا مذاق اڑایا گیا ہے اور مذہبی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ Case Filed Against Thank God Cast

تھینک گاڈ کے اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 1:47 PM IST

جونپور (اترپردیش): ہدایت کار اندر کمار کی آئندہ فلم تھینک گاڈ مشکل میں پڑ گئی ہے۔ وکیل ہمانشو سریواستو نے ہدایت کار اندرا کمار، اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کے خلاف جونپور کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ درخواست گزار کا بیان 18 نومبر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔Case Filed Against Thank God Cast

درخواست گزار کے مطابق فلم کا جو ٹریلر جاری کیا گیا ہے اس میں مذہب کا مذاق اڑایا گیا ہے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ اپنی درخواست میں سریواستو نے کہا کہ اجے دیوگن ایک سوٹ میں چتر گپت کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ اس کے بعد ایک سین میں وہ لطیفے سناتے اور قابل اعتراض زبان استعمال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

درخواست میں کہا گیا کہ "چترگپت کو کرما کا دیوتا مانا جاتا ہے اور وہ انسان کے اچھے اور برے اعمال کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ دیوتاؤں کی اس طرح کی تصویر کشی کرنا ناخوشگوار صورتحال پیدا کر سکتی ہے کیونکہ اس سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتا ہے'۔

فلم کا ٹریلر تین منٹ کے دورانیے سے زیادہ ہے۔ ٹریلر کے شروع میں دکھایا گیا ہے کہ سدھارتھ کے ذریعہ ادا کیے گئے کردار کا ایک کار حادثے میں موت ہوجاتی ہے اور پھر چتر گپت کے کردا میں اجے دیوگن کی انٹری ہوتی ہے جو انسان کے اچھے اور برے اعمال کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کرتا ہے کہ اسے جنت ملے گی یا جنہم'۔

ٹریلر میں نورا فتحی ایک اپسرا کا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے بعد ٹریلر میں اجے یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ' پیاری عورت کو بہن اور ماں کی نظر سے دیکھنا چاہیے۔ اس ڈائیلاگ کے بعد اجے، سدھارتھ کو کہتے ہیں کہ ' تم جانتے ہو انسان کی سب سے بڑی غلطی کیا ہے؟ تم بھگوان کو تو مانتے ہو، لیکن بھگوان کی ایک نہیں مانتے'۔

مزید پڑھیں:Thank God Trailer Release: اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم 'تھینک گاڈ' کا ٹریلر جاری

واضح رہے کہ فلم میں سدھارتھ اور اجے کے علاوہ راکل پریت سنگھ بھی اہم کردار میں ہیں ۔فلم تھینک گاڈ 24 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.