ETV Bharat / entertainment

Rohit Shetty's New Project: روہت شیٹی کے آئندہ پروجیکٹ میں سدھارتھ ملہوترا اہم کردار میں

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 3:36 PM IST

اداکار سدھارتھ ملہوترا فلمساز روہت شیٹی کے آئندہ پروجیکٹ میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روہت شیٹی اب اس فلم کے ذریعہ ڈیجیٹل دنیا میں پولیس کے وقار اور بہادری کو دکھانے والے ہیں۔ منگل کے روز ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ ایمیزون پرائم پر ریلیز کیا جائے گا۔ Rohit Shetty's New Project

روہت شیٹی کی آئندہ پروجیکٹ میں سدھارتھ ملہوترا اہم کردار میں

فلم شیر شاہ کے بعد اداکار سدھارتھ ملہوترا ایک بار پھر فلمساز روہت شیٹی کے پہلے او ٹی ٹی پروجیکٹ میں حب الوطنی کے جذبات کو دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس بار وہ بھارتی پولیس افسر کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ بدھ کو سدھارتھ نے انسٹاگرام پر سیریز کا پرومو شیئر کیا ہے۔ پرومو ویڈیو کے آغاز میں روہت شو کی شوٹنگ کی تیاری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ اس کے کچھ سیکنڈ کے بعد روہت ایک پولیس وین میں جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Rohit Shetty's New Project

اس ویڈیو کلپ کے آخری میں سدھارتھ ملہوترا ایک پولیس یونیفارم میں انٹری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس ویڈیو کے جاری ہونے کے چند منٹ بعد ہی سوشل میڈیا صارفین اس پروجیکٹ کی سرہانا کرتے ہوئے نظر آئے۔ مداحوں نے سدھارتھ اور روہت کی تعریف کی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ' یہ بہت اچھا لگ رہا ہے، اسے دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتا'۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ' سدھارتھ کی انٹری'۔ Sidharth Malhotra in Rohit Shetty's New Project

یہ افسانوی سیریز جو ایمیزون پرائم پر جاری کی جائے گی۔ اس کا مقصد ہے ' ملک بھر میں ہمارے پولیس افسران کی بے لوث خدمات، عزم اور ان کے حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔سیریز کے بارے میں روہت نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ' بھارتی پولیس افسر میرے لیے بہت خاص ہیں اور میں اس پر برسوں سے کام کر رہا ہوں۔ مجھے اس کہانی کے لیے ایمیزون پرائم ویڈیو کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ کیونکہ یہ مجھے جغرافیائی اور لسانی روکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اس کہانی کو دنیا بھر کے لوگوں کو دکھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے'۔

مزید پڑھیں: Kajal Aggarwal Blessed with Baby Boy: اداکارہ کاجل اگروال کے یہاں بیٹے کے پیدائش

انہوں نے مزید کہا، "میں اس سیریز میںباصلاحیت اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کام کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔ میں نے ہمیشہ سے ایکشن والی فلم بنانے کی کوشش کی ہے اور اس سیریز کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ ہم ایک نیا معیار بنائیں گے'۔

اس سیریز کی دلچسپ بات ہے کہ روہت شیٹی پہلی بار مہاراشٹڑ پولیس سے ہٹ کر دہلی پولیس افسر کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔ سنگھم، سمبا اور سوریہ ونشی میں گووا پولیس اور مہاراشٹر پولیس فورس کی بہادری کو نمایاں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.