ETV Bharat / entertainment

Koffee With Karan 7: کافی ود کرن میں سدھارتھ اور کیارا اڈوانی نے اپنے رشتے کی تصدیق کی - کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کا رشتہ

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے جانے انجانے میں اپنے تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔ بالآخر کرن جوہر نے اداکار کے منہ سے یہ بات نکلوا لی کہ وہ دونوں ایک ساتھ رشتے میں ہیں۔ Sidharth Malhotra and Kiara Advani Relationship

کافی ود کرن میں سدھارتھ اور کیارا اڈوانی نے اپنے رشتے کی تصدیق کی

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 3:31 PM IST

حیدرآباد: مشہور فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو 'کافی ود کرن-7' کی حالیہ ریلیز قسط میں سدھارتھ ملہوترا نے بالآخر کیارا اڈوانی کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کردی ہے۔ بھلے ہی کرن جوہر کی ہوشیاری نے سدھارتھ ملہوترا کو یہ بات قبول کرنے پر مجبور کردیا ہو لیکن یہ خبر سدھارتھ اور کیارا اڈوانی کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن سکتی ہے۔۔Sidharth Malhotra and Kiara Advani Relationship

اب تک سدھارتھ اور کیارا نے اپنے رشتے کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی تھی ۔ تاہم سوشل میڈیا کے زمانے میں دونوں اپنی اس محبت کو چھپا نہیں پائے۔ گزشتہ سال ریلیز ہوئے ان کی فلم شیرشاہ کے بعد سے ان کے رشتے کی خبریں آرہی تھیں وہیں اب میڈیا کی مانیں تو سدھارتھ اور کیارا نے اب اپنی محبت کی تصدیق کر دی ہے۔

دراصل کرن جوہر نے سدھارتھ کو کیارا کا ایک ویڈیو کلپ دکھایا، جو کافی ود کرن کے اگلی قسط کی ہے اور جس کا پرومو بھی ابھی ریلیز نہیں ہوا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں کیارا یہ بات قبول کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ سدھارتھ اور ان کے درمیان کا رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے۔ کیارا کی اس بات پر سدھارتھ نے شو میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

کافی ود کرن کی اگلی قسط، جس میں کیارا اڈوانی اپنی فلم کبیر سنگھ کے ساتھی اداکار شاہد کپور کے ساتھ نظر آنے والی ہیں، میں کرن نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا سدھارتھ کے ساتھ ان کا رشتہ فلم کبیر سنگھ میں دکھائے گئے پرتشدد رشتے سے مختلف ہے؟۔ اس سوال پر کیارا نے میٹھی مسکراہٹ دیتےہوئے کہا کہ آپ زبردستی جواب نکالنا چاہتے ہو'۔

حالانکہ جب کیارا نے کہا کہ وہ نہ تو انکار کر رہی ہیں اور نہ ہی قبول کر رہی ہیں تو اس پر کرن کہتے ہیں کہ تم اپنے رشتے سے انکار کر رہی ہو جس کے بعد کیارا بالآخر سدھارتھ کے ساتھ اپنے رشتے کو قبول کرتی ہوئی کہتی ہیں کہ وہ اور سدھارتھ دوست سے زیادہ ہیں'۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں یہ چاہتی ہیں لیکن کافی ود کرن پر اپنے منصوبوں کا انکشاف نہیں کریں گی۔

وہیں سدھارتھ نے اس ویڈیو پر کہا کہ ' کرن تم نے کیوں اتنا پریشان اس کو '۔اس کے بعد کرن جوہر کہتے ہیں کہ انہوں نے سوچا ہے کہ وہ شادی پر کیا کرنے والے ہیں۔ جس پر سدھارتھ کہتے ہیں، 'اچھا آپ تیار ہیں اب ہمیں بھی ہونے دیجئیے ۔ اب کیارا اور سدھارتھ کے اس ردعمل سے مانا جا رہا ہے کہ دونوں نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:Koffee With Karan 7: سدھارتھ ملہوترا کا کیارا اڈوانی کے ساتھ روشن مستقبل کا اظہار

ساتھ ہی کرن نے سدھارتھ کو یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے انہیں شادی میں مدعو نہیں کیا تو وہ انہیں تھپڑ ماریں گے۔ تب سدھارتھ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ شو اس جمعرات کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر ہورہا ہے ہو۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.