حیدرآباد: بالی ووڈ کو ایک سے بڑھ کر ایک ایکشن فلمیں دینے والے ہدایتکار روہت شیٹی کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ گزشتہ طویل وقت سے روہت اور رنویر سنگھ اپنی آئندہ فلم سرکس کی وجہ سے سرخیوں میں تھے۔ شائقین کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا۔ روہت اور رنویر فلم 'سمبا' کی کامیابی کے بعد سرکس پر کام کر رہے ہیں۔ اب روہت نے رنویر سنگھ کی کے ساتھ اپنی فلم سرکس کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ فلم کے اداکار نے خود سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔Ranveer Singh wraps up Cirkus
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے لکھا کہ ' شوٹنگ ختم، پروموشن کی پلاننگ شروع، ماسٹر فلمساز کے ماسٹر پلانز'۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب اس فلم کے ذریعہ شائقین رنویر سنگھ کو ڈبل رول میں دیکھیں گے۔ اس تصویر میں رنویر سنگھ کے ساتھ اداکار ورون شرما بھی اپنے مزاحیہ کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔
فلم 'سرکس' میں رنویر کے مد مقابل ساؤتھ کی اداکارہ پوجا ہیگڑے اور جیکلین فرنانڈیز مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ اجے دیوگن اور دیپیکا پڈوکون کا کیمیو بھی فلم کو مزید مزے دار بنادے گا۔ اس بار روہت شیٹی گاڑیوں کو اڑانے کے ساتھ ساتھ کامیڈی کا تڑکا لگانے والے ہیں۔ رواں سال 23 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی اہم بات یہ ہے کہ سرکس پرانی کامیڈی فلم 'انگور' پر مبنی ہے۔ رنویر سنگھ نے حال ہی میں 15 نومبر کو اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی۔ اس خاص موقع پر اداکار نے اہلیہ دیپیکا کو دفتر پہنچ کر حیران کردیا۔ اب رنویر دبئی میں ایک تقریب کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں ان کے ساتھ اداکار منیش پال بھی نظر آنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں: رنویر اور دیپیکا کی شادی کی سالگرہ پر دیکھیں ان کی خوبصورت تصاوایر