ETV Bharat / entertainment

Shiv Kumar Sharma Dies at 84: سنتور نواز پنڈت شیو کمار شرما کا چوراسی برس کی عمر میں انتقال

author img

By

Published : May 10, 2022, 3:10 PM IST

پدم وبھوشن حاصل کرنے والے پنڈت شیو کمار شرما کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا۔ شرما 1938 میں جموں میں پیدا ہوئے تھے۔ 84 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ وفات پاگئے۔ Shiv Kumar Sharma dies at 84

سنتور نواز پنڈت شیو کمار شرما کا 84 برس کی عمر میں انتقال

ممبئی (مہاراشٹر): سینیئر سنتور پلیئر اور میوزک کمپوزر پنڈت شیو کمار شرما منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ پنڈت شیو کمار کے خاندان کے فرد نے اس بات کی جانکاری دی۔ وہ 84 سال کے تھے۔ شرما، ہندوستان کے سب سے مشہور کلاسیکی موسیقاروں میں سے ایک تھے اور اگلے ہفتے بھوپال میں پرفارم بھی کرنے والے تھے۔ اطلاع کے مطابق وہ گردوں سے متعلق بیماری میں بھی مبتلا تھے۔ Shiv Kumar Sharma dies at 84

  • The passing away of Pandit Shiv Kumar Sharmaji marks the end of an era. He was the pioneer of Santoor and his contribution is unparalleled. For me, it’s a personal loss and I will miss him no end. May his soul rest in peace. His music lives on forever! Om Shanti 🙏🙏 pic.twitter.com/GcLSF0lSh2

    — Amjad Ali Khan (@AAKSarod) May 10, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

خاندان کے فرد نے بتایا کہ ' انہیں صبح تقریباً 9 بجے دل کا شدید دورہ پڑا۔ وہ صحتمند تھے اور اگلے ہفتے بھوپال میں پرفارم بھی کرنے والے تھے۔ وہ ڈائیلاسز پر تھے لیکن وہ پھر بھی کافی تندرست تھے'۔ پدم وبھوشن حاصل کرنے والے شرما 1938 میں جموں میں پیدا ہوئے تھے اور یہ مانا جاتا ہے کہ وہ پہلے موسیقار ہیں جنہوں نے جموں اور کشمیر کے لوک ساز سنتور پر بھارتی کلاسیکی موسیقی کی روح کو زندہ رکھا۔ موسیقی کی دنیا میں ان کی اور ہری کی جوڑی کو ایک اہم شناخت حاصل ہے۔ شیو اور ہری کی جوڑی نے سلسلہ، لمحے اور چاندنی جیسی فلموں کو اپنی موسیقی سے سجایا۔ ان کے بیٹے راہل شرما بھی سنتور نواز فنکار ہیں۔

بھارت کے ممتاز سرود نواز فنکار استاد امجد علی خان نے پنڈت شیو کمار شرما کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پنڈت شیو کمار شرما جی کا انتقال ایک دور کے خاتمے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ وہ سنتور کے سرخیل تھے اور ان کا تعاون بے مثال ہے۔ میرے لیے یہ ایک ذاتی نقصان ہے اور میں ان کی کمی محسوس کروں گا۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ ان کی موسیقی ہمیشہ زندہ رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.