ETV Bharat / entertainment

Tiger 3 Got Release Date: یوم آزادی کے موقع پر سلمان خان نے مداحوں کو تحفہ دیا، ٹائیگر 3 کی ریلیز تاریخ کا اعلان - یوم آزادی پر سلمان خان

75ویں یوم آزادی کے موقع پر سلمان خان نے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ سلمان خان نے اپنی آئندہ فلم 'ٹائیگر 3' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ جانیے کب فلم ریلیز ہوگی۔Tiger 3 Got Release Date

یوم آزادی کے موقع پر سلمان خان نے مداحوں کو تحفہ دیا

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 2:05 PM IST

حیدرآباد: پورا ملک اس وقت 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، وہیں اس درمیان سلمان خان نے اپنی آئندہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر مداحوں کی خوشی دوگنی کردی ہے۔ دراصل سلمان خان نے اپنی فلم ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس خبر کے بعد شائقین کو اب فلم کے لیے زیادہ انتظار نہٰں کرنا پڑے گا۔ سلمان نے مداحوں کو تحفہ دینے کے لیے اس خاص دن کا انتخاب کیا ہے کیونکہ اداکار اپنی فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کے دس سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔Tiger 3 Got Release Date

آپ کو بتا دیں کہ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں فلموں ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کے کلپس دکھائے گئے ہیں۔

اس کے بعد ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم ٹائیگر 21 اپریل 2023 کو عید کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ مداح برسوں سے سلمان خان کی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا انتظار کر رہے تھے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی لیکن لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد اس کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا ایک ٹیزر بھی مداحوں کے لیے شیئر کیا گیا ہے، جس میں کترینہ اور سلمان خان کی جھلک دیکھی گئی ہے۔

سلمان خان کی آئندہ فلم کا ذکر کریں تو وہ فی الحال اپنی آئندہ فلم ' بھائی جان'، جس کا نام پہلے ' کبھی عید کبھی دیوالی' رکھا گیا تھا، کی شوٹنگ کے لیے لداخ روانہ ہوگئے ہیں۔ سلمان خان 15 اگست 2022 کو کلینا ایئرپورٹ پر نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.