ممبئی: بالی ووڈ اور جنوبی ہندوستانی فلموں میں اداکاری کرنے والے اسٹیج ٹیلی ویژن اور فلم کے سینیئر اداکار سلیم غوث کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے اس بات کی جانکاری دی اور بتایا کہ 70 سالہ غوث کو بدھ کی دیر رات واسوروا کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ Salim Ghouse Death
چنئی می پیدا ہوئے غوث نے وہیں سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی ۔ بعد میں انہوں نے ایف ٹی آئی آئی پونے سے گریجویشن کیا اور پھر تھیٹر میں قدم رکھا۔ انہوں نے 'بھارت ایک تلاش'، 'واگلے کی دنیا'، 'یہ جو ہے زندگی' اور 'سبھا' میں اپنے کرداروں سے پہچان بنائی۔ انہوں نے بالی ووڈ اور جنوبی ہند دونوں جگہ مقبولیت حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی انہیں کچھ بڑے فلمی ستارے اور کچھ بڑے بینر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
بعد میں انہوں نے 'چکر' (1981)، 'سارنش' اور 'موہن جوشی حاضر ہو' جیسے پروجیکٹ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انہیں فلم کوئلہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مجرم، شپتھ، کمل ہاسن کی 'ویتری ویجا'، موہن لال کی 'تھجاورم' اور 'ویل ڈن ابا' جیسی فلموں میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ وہ آخری بار تمل فلم 'کا' میں نظر آئے تھے جو 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔