ETV Bharat / entertainment

95th Academy Awards: آر آر آر اور چھیلو شیو کو آسکر میں نامزدگی ملی

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 12:35 PM IST

گولڈن گلوب ایوارڈ کے بعد اب 'آر آر آر ' کو 95ویں آسکر ایوارڈز میں جگہ مل گئی ہے۔ فلم کے گانے 'ناٹو-ناٹو' نے اکیڈمی ایوارڈز کے بہترین موسیقی (اصل گانا) کے زمرے میں نامزدگی حاصل کی ہے۔ 95th Academy Awards

آر آر آر اور چھیلو شیو کو آسکر میں نامزدگی ملی

حیدرآباد: فلمی دنیا کے باوقار آسکر ایوارڈز کی تقریب ایک بار پھر مارچ 2023 میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ ہندوستان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ اس بار ساؤتھ فلم انڈسٹری کی میگا بلاک بسٹر فلم 'آر آر آر' اور گجراتی فلم 'چھیلو شو' آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان دونوں فلموں کو آسکر کے لیے مختلف زمرے میں نامزدگی ملی ہے۔ جہاں آر آر آر نے بہترین موسیقی(آرجینل سانگ) کی زمرے میں نامزدگی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ وہیں دی چھیلو شو کو 'انٹرنیشنل فیچر فلم' کے زمرے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔95th Academy Awards

ناٹو ناٹو پہلا بھارتی گانا ہے جسے اس زمرے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس نے 10 زمروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا ۔ یہ زمرے ہیں، دستاویزی فیچر فلم، دستاویزی مختصر فلم، بین الاقوامی فیچر فلم، میک اپ اور ہیئر اسٹائل، موسیقی (اصل اسکور)، موسیقی (اصل گانا)، اینیمیٹڈ شارٹ فلم، لائیو ایکشن شارٹ فلم، ساؤنڈ اور ویژول ایفیکٹس۔ اب چھیلو شو 'ین الاقوامی فیچر فلم' کے زمرے میں نامزدگی ملی ہے اور آر آر آر کو موسیقی(آریجنل گانا) میں نامزدگی ملی ہے۔

بتادیں کہ آر آر آر کو آسکر 2023 کے لیے بھارت کی باضابطہ انٹری کے طور پر منتخب نہیں کیا گیا تھا لیکن فلم کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی نے اس فلم کے لیے ایک خاص مہم چلائی اور اس کے بعد فلم کو آسکر کے 14 زمروں میں نامزدگی کے لیے بھیجا گیا۔جس کے بعد فلم کا سپر ہٹ گانا 'ناٹو ناٹو' کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بھارت کی جانب سے آسکر ایوارڈز کے لیے باضابطہ طور پر بھیجی جانے والی گجراتی فلم 'چھیلو شو' کو 'انٹرنیشنل فیچر فلم' کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ناٹو ناٹو کے علاوہ ان گانوں کو بہترین گانوں کے زمرے میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ بہترین گانے کے زمرے میں مزید 15 گانے منتخب کیے گئے ہیں۔ ان میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'اوتار: دی وے آف واٹر' کا گانا 'نتھنگ از لاسٹ' اور 'بلیک پینتھر: وکانڈا فارایور' کا 'لفٹ می اپ' بھی شامل ہے۔

وہیں چھیلو شو کی ٹیم نے آسکر میں نامزدگی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ 'جب سے فلم فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے ہماری فلم کو 95 ویں آسکر کے لیے بھارت کی باضابطہ انٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تب سے ہم جانتے تھے کہ یہ فلم کچھ خاص کرنے والی ہے۔ ہم فلم فیڈریشن آف انڈیا سمیت لاکھوں لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنہوں نے اسے دیکھا اور اس کی تعریف کی۔ چھیلو شو کے ساتھ ساتھ ہمارے بین الاقوامی ڈسٹری بیوٹرز جنہوں نے فلم کو اچھی طرح سے آگے بڑھانے میں مدد کی۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آسکر کو بہت جلد گھر لے آئیں گے'۔

اکیڈمی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق چھیلو شو کا مقابلہ 14 دیگر فلموں سے ہوگا، جن میں ارجنٹائن، 1985 (ارجنٹینا)، ڈیسیزن ٹو لیو(جنوبی کوریا)، آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ (جرمنی)، کلوز (بیلجیم) اور دی بلیو کفتان ( مراکش) شامل ہیں

آسکر ایوارڈز میں تمام کیٹیگریز کے لیے ووٹنگ 12 سے 17 جنوری 2023 تک ہوگی اور نامزدگیوں کی فہرست کا اعلان 24 جنوری کو دنیا کے سامنے کیا جائے گا۔ تقریب 12 مارچ کو ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.