ETV Bharat / entertainment

Naatu Naatu to be Performed at Oscars: آسکر تقریب میں ناٹو ناٹو پر ہوگا لائیو پرفارمنس - آسکر کے لیے نامزد ناٹو ناٹو

اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ گلوکار راہل سپلی گنج اور کال بھیرو آسکر کے لیے نامزد فلم آر آر آر کا گانا ناٹو ناٹو اکیڈمی ایوارڈز میں پیش کریں گے۔

آسکر تقریب میں ناٹو ناٹو پر ہوگا لائیو پرفارمنس

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 10:29 AM IST

95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں فلم آر آر آر کا مقبول گانا ناٹو ناٹو پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اکیڈمی ایوارڈ 12 مارچ (بھارت میں 13 مارچ) کو منعقد ہونے والا ہے۔ اکیڈمی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آسکر کے لیے نامزد گانا ناٹو ناٹو کو گلوکار راہل سپلی گنج اور کال بھیرو اپنے پہلے آسکر تقریب میں گائیں گے۔ فی الحال رام چرن یا جونیئر این ٹی آر کے اسٹیج پر ان کے ساتھ پرفارم کرنے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ Naatu Naatu to be Performed at Oscars

کیروانی کی موسیقی اور چندر بوس کی دھنوں سے سجا یہ گانا ایس ایس راجامولی کے ایکشن فلم آر آر آر کا سب سے یادگار حصہ ہے۔ ناٹو ناٹو کا صرف دلکش دھن ہی اسے خاص نہیں بناتا ہے بلکہ اداکار رام چرن اور این ٹی آر کا زبردست رقص شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ دونوں کا رقص قابل دید ہے۔ اب اس گانے کو پرفارم کرنے کے لیے گلوکار راہل سپلی گنج اور کال بھیرو لاس اینجلس کا سفر طئے کریں گے۔

اس گانے کو ہندی میں ناچو ناچو، تمل میں ناٹو کوتھو، کنڑ میں ہلی ناٹو اور ملیالم میں کرینتھول کے طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس گانے کی شوٹنگ یوکرین پر روسی حملے کے آغاز سے چند ماہ قبل یوکرین کے صدراتی محل مارینسکی محل میں کی گئی تھی۔ یہ گانا ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 122 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

ناٹو ناٹو کو پہلے ہی کئی بڑے اعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔ جنوری میں اس گانے نے بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میں گلولڈن گلوبز کا ایوارڈ جیتا۔ اس کے علاوہ اس نے کریٹکس چوائس ایوارڈز کے 28 ویں ایڈیشن میں بہترین گانے کا ایوارڈ جیتا۔ اس کے علاوہ اس ایوارڈ تقریب میں فلم آر آر آر کو بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ حال ہی میں عالیہ بھٹ نے بھی ایک ایوارڈ تقریب میں سفید ساڑھی میں اسٹیج پر ناٹو ناٹو پرفارم کیا۔ فلم میں عالیہ کا بھی ایک اہم کردار ہے۔ اس فلم میں اجے دیوگن، شریا سرن اور اولیویا مورس بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:Alia Bhatt Dance on Naatu Naatu: عالیہ بھٹ نے ایوارڈ تقریب میں ناٹو ناٹو پر رقص کیا، ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.