ETV Bharat / entertainment

Ratna Pathak Shah on RRR رنتا پاٹھک شاہ نے 'آر آر آر' فلم کو قدامت پسند فلم قرار دیا - آر آر آر ایک ریگریسو فلم

رتنا پاٹھک شاہ نے فلم 'آر آر آر' کو ایک 'ریگریسو فلم' قرار دیا ہے کیونکہ یہ فلم ہمیں پیچھے لے جارہی ہے جبکہ ہمیں آگے کی طرف بڑھنا ہے۔ اداکارہ نے یہ بیان ممبئی میں ایک کتاب کی رسم اجراء تقریب کے موقع پر دیا۔Ratna Pathak Shah on RRR

رنتا پاٹھک شاہ نے آر آر آر کو ' قدامت پسند فلم' قرار دیا

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 4:59 PM IST

ممبئی: رتنا پاٹھک شاہ نے سال 2022 کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم 'آر آر آر' کو "ریگریسو فلم (قدامت پسند/رجعت پسندانہ فلم) قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فلمساز اپنے کام کو تنقیدی نظر سے نہیں دیکھتے، تب تک لوگ ایس ایس راجا مولی کی فلم جیسی فلمیں دیکھتے رہیں گے۔ اس سال مارچ میں ریلیز ہونے کے بعد اس فلم نے دنیا بھر میں 1200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اتنا ہی نہیں اس فلم نے دو گولڈن گلوب نامزدگی حاصل کی ہے اور اسے کریٹکس چوائس ایوارڈز کے پانچ زمروں میں بھی جگہ دی گئی ہے۔Ratna Pathak Shah on RRR

اس فلم میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کو حقیقی زندگی کے انقلابی الوری سیتارام راجو اور کومارم بھیم کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔ آزادی سے پہلے کے دور کی کہانی بیان کرنے والی اس فلم میں اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔ رتنا پاٹھک شاہ نے کتاب کے اجراء کے موقع پر فلم کے بارے میں بات کی۔

فری پریس جرنل کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ 'آر آر آر جیسی فلمیں آج بہت مقبول ہیں، لیکن یہ ایک ریگریسو فلم ہے۔ یہ ہمیں پیچھے کی طرف دھکیل رہی ہے جبکہ ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔ ہم صرف یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو بھی کر رہے ہیں وہ اچھا ہے کیونکہ ہم ایک جمہوری ملک بھارت کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'جب تک فلمساز اپنے کام کو تنقیدی نظر سے نہیں دیکھیں گے ہمیں آر آر آر جیسی فلمیں دیکھنی ہوں گی لیکن ہمیں تنقید پسند نہیں ہے کیونکہ اس سے ہماری انا کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ یہ ماحول بڑے لوگوں نے بنایا ہے اور بدقسمتی سے ہم نے اسے قبول کرلیا ہے۔

رتنا اس وقت اپنی گجراتی فلم 'کچھ ایکسپریس' کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں۔ ویرل شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم گجراتی سنیما میں ان کی پہلی فلم ہوگی۔ اس فلم میں مانسی پاریکھ، درشیل سفاری اور دھرمیندر گوہل بھی اہم کردار میں ہیں۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ 'میں ایک طویل عرصے سے گجراتی فلم کرنے کی منتظر تھی، لیکن مجھے کوئی دلچسپ چیز نہیں مل سکی۔ اس کے بعد یہ فلم ایک اچھی اسکرپٹ اور اچھی ٹیم کے ساتھ آئی۔

مزید پڑھیں: RRR Nominated for Golden Globe: آر آر آر نے گولڈن گلوب میں دو نامزدگیاں حاصل کر تاریخ رقم کی، راجا مولی نے جیوری کا شکریہ ادا کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.