زی اسٹوڈیوز نے بالی ووڈ ادکارہ رانی مکھرجی کی آئندہ ڈرامہ فلم مسز چٹرجی ناروے کا پہلا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ یہ فلم ایک بنگالی خاتون کے بارے میں ہے جو ناروے میں اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔ لیکن وہاں چائلڈ پروٹیکٹیو سرویز کے ذریعہ ان کے بچے کو ان سے چھین لیا جاتا ہے۔ یہ کہانی ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے۔Mrs Chatterjee Vs Norway trailer
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ٹریلر کا آغاز ناروے میں مسز چٹرجی کی خوبصورت زندگی سے ہوتا ہے کہ کیسے وہ اپنے ملکوں سے میلوں دور ناروے میں نئے سرے سے ایک شروعات کرتی ہیں۔ مسز چٹرجی کی زندگی ان کے دو بچوں شبھ اور سُچی کے ارد گرد گھومتا ہے۔ لیکن ایک دن دو عورتیں ان کے گھر آکر ان سے ان کے بچے چھین لے جاتی ہیں۔کہانی کا اصلی شروعات اس موڑ سے شروع ہوتی ہے جہاں مسز چٹرجی کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بچوں کو حکومت نے اس وجہ سے ان سے دور کیا ہے کہ کیونکہ انہیں اندیشہ ہے کہ چٹرجی بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور پرورش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ رانی مکھرجی مسز چٹرجی کے کردار میں دمدار نظر آرہی ہیں۔
آشیما چھیبر کی ہدایت کاری میں بننے والی 'مسز چٹرجی ورسس ناروے' کی کہانی سچے واقعات سے متاثر ہے۔ یہ فلم ایک تارکین وطن ہندوستانی ماں کی نارویجن فوسٹر کیئر سسٹم اور مقامی قانونی مشینری کے خلاف اپنے بچوں کو واپس حاصل کرنے کی جدوجہد کو بیان کرتی ہے۔
اس سے پہلے اس فلم کو 3 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیکن اب یہ 17 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ زی اسٹوڈیوز اور ایمی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پروڈیوس کردہ اس فلم کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر ایسٹونیا اور بھارت کے کچھ حصوں میں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:رانی مکھرجی نے 90 کی دہائی میں شروع کیا تھا نیا بیوٹی ٹرینڈ، دیکھیں تصویریں