ETV Bharat / entertainment

Cricket Legend Lala Amarnath Biopic راج کمار ہیرانی نے فلم ڈنکی سے پہلے شاہ رخ خان کو کرکٹر لالہ امرناتھ کی بایوپک کا پیشکش کیا گیا - کرکٹ کھلاڑی لالہ امرناتھ کی بایوپک

راجکمار ہیرانی لیجنڈری کرکٹر لالہ امرناتھ کی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایتکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فلمساز نے شاہ رخ خان کو مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی۔ لیکن سپراسٹار نے یہ فلم ٹھکرا دی۔

راج کمار ہیرانی نے فلم ڈنکی سے پہلے شاہ رخ خان کو کرکٹر لالہ امرناتھ کی بایوپک پیشکش کی تھی

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 3:24 PM IST

حیدرآباد: مشہور فلمساز راج کمار ہیرانی بھارتی کرکٹ کھلاڑی لالہ امرناتھ کی زندگی کو بڑے پرڈے پر لانے کے لیے تیار ہیں۔ سال 2018 میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو کے بعد آئندہ فلم ہیرانی کی دوسری بایوپک فلم ہوگی۔ اطلاع کے مطابق ہیرانی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈنکی کو مکمل کرنے کے بعد اس بایوپک پر اپنا کام شروع کریں گے۔ اطلاع کے مطابق ہیرانی سال 2019 سے لالہ امرناتھ کی بایوپک بنانے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ فلم میں لالہ امرناتھ کا کردار ادا کرنے کے لیے ہیرانی نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم سپر اسٹار نے اس اسپورٹس بایوپک فلم کے بجائے ڈنکی کرنے کا انتخاب کیا۔ اب شاہ رخ خان کی اس انکار کے بعد لالہ امرناتھ کے پروجیکٹ میں سستی آگئی اور میکرز کو ڈنکی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اس فلم کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنا پڑا۔

کہا جارہا ہے کہ لالہ امرناتھ کی بایوپک ڈنکی کی ریلیز کے بعد دوبارہ پٹری پر آ گئی ہے۔ فلم کی پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے ہیرانی اور ان کی ٹیم اس سال کے آخر تک اسکرپٹ مکمل کرنے کا ارادہ کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہیرانی، لالہ امرناتھ کی بایوپک کو لے کر بے حد پرجوش ہیں اور ڈنکی کی ریلیز کے بعد فلم پر ہی ان کی پوری توجہ ہوگی۔ یہ فلم دوسری اسپورٹس بایوپک فلموں کے برعکس ہوگی۔ ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی آئندہ فلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 'تفریح سے بھری' ہوگی۔ ہیرانی امرناتھ کی کہانی کو اپنے اسٹائل کے مطابق ڈھالیں گے۔ ایک قریبی ذرائع نے ایک ویبلائڈ کو بتایا ہے کہ ' ہیرانی لالہ کے کیرئیر اور بھارتی کرکٹ پر ان کے اثر و رسوخ کو خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کریں گے'۔

ایس آر کے کی جانب سے فلم کو ٹھکرانے کے بع میکرز اب ایک نوجوان اسٹار کو فلم میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی بایوپک میں کرکٹ لیجنڈ کا کردار کون ادا کرے گا۔ وہیں ڈنکی میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہیرانی نے پہلے کہا تھا کہ سپر اسٹار ایک فلم میں جو "توانائی، کرشمہ، مزاح اور خوبصورتی" لاتے ہیں وہ بے مثال ہے۔ وہیں فلم کی کہانی کو خفیہ رکھا گیا ہے، یہ کہا جاتا ہے کہ ہیرانی کا مقصد شاہ رخ خان کے جادو کو بڑے پردے پر لانا ہے۔

مزید پڑھیں:SRK Schedule Wrap in Saudi: شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.