ETV Bharat / entertainment

Prem chopra on Rajesh Khanna: پریم چوپڑا نے کہا راجیش کھنہ اپنے ختم ہوتے اسٹارڈم کی حقیقت کو قبول نہیں کرپائے - امیتابھ بچن راجیش کھنہ پر پریم چوپڑا

پریم چوپڑا، جنہوں نے راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن دونوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان میں سے صرف ایک ہی اداکار اپنے اسٹارڈم کو برقرار رکھنے میں کامیاب کیوں رہا۔

پریم چوپڑا نے کہا راجیش کھنہ اپنے ختم ہوتے اسٹارڈم کی حقیقت کو قبول نہیں کرپائے

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 2:04 PM IST

تجربہ کار اداکار پریم چوپڑا نے کہا ہے کہ راجیش کھنہ اپنے ختم ہورہے اسٹارڈم کو سنبھال نہیں سکے اور وہ بدلتے وقت کے ساتھ اپنی اداکاری کو بدل نہیں پائے، لیکن امیتابھ بچن نے وقت کے ساتھ بخوبی سے یہ کام کیا اور آج بھی وہ اسکرین پر راج کر رہے ہیں۔ پریم چوپڑٓ نے بالی ووڈ ٹھکانہ سے بات چیت کے دوران اپنے پرانے دنوں کو یاد کیا اور ساتھ ہی اپنے فلمی ساتھیوں کے بارے میں بات بھی کی۔ Prem chopra on Rajesh Khanna

پریم چوپڑا نے امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ دونوں میں سے کون اداکار وقت کے پابند تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ 'امیتابھ بچن ہمیشہ سے ایک ذہین اور وقت کے پابند اداکار تھے۔ راجیش کھنہ بھی ایک بہترین اداکار تھے، لیکن انہیں ہر وقت دیر سے پہنچنے کی عادت پڑ گئی تھی۔ جب وہ سیٹ پر دیر سے آتے تو لوگوں میں ناراضگی ہوتی تھی۔ جب سب کوئی سیٹ پر پہنچ کر تیار ہوجاتا اس کے گھنٹوں بعد وہ سیٹ پر پہنچا کرتے تھے'۔

پریم چوپڑا نے راجیش کھنہ کے ذریعہ نئے طرح کے کردار نہ منتخب کرنے پر کہا کہ ' انہوں نے اپنے پرانے اسٹائل کو ہی جاری رکھا جس وقت وہ سپراسٹار تھے اور اس لیے لوگوں نے وہ قبول نہیں کیا اور ان کی فلمیں بھی نہیں چلیں۔ وہ اس بات کا سامنا نہیں کرپائے کہ وہ اب سپراسٹار نہیں ہیں جو وہ پہلے ہوا کرتے تھے'۔

وہ امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'لیکن امیتابھ بچن مختلف ہیں۔ انہوں نے مختلف طرح کے کردار ادا کیے اور انہیں کیا شاندار کردار بھی ملے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر راجیش کھنہ بھی مختلف طرح کا کردار ادا کرنے کے لیے راضی ہوتے تو انہیں بھی بہترین کردار ملتے تھے۔ امیتابھ اب بھی انتے ہی مصروف رہتے ہیں۔ مجھے تو حیرت ہوتی ہے کہ وہ جوانی سے بھی کہیں زیادہ اب مصروف ہیں۔

راجیش کھنہ کے ساتھ اپنی فلموں کو یاد کرتے ہوئے پریم چوپڑا نے کہا کہ وہ سپر اسٹار تھے لیکن فلم ڈسٹریبیوٹر میکرز سے یہ بھی پوچھتے تھے کہ ' یہ اچھی بات ہے کہ آپ کی فلم میں راجیش کھنہ ہے لیکن کیا آپ کی فلم میں پریم چوپڑا ہے'۔

راجیش کھنہ کے سیٹ پر دیر سے پہنچنے کی افواہوں کے بارے میں پوچھے جانے پر پریم نے یوٹیوب چینل کو بتایا کہ 'ان کے پاس ایسی تو کوئی جانکاری نہیں ہے لیکن انہوں نے اس کے بارے میں سنا ہے۔ پریم نے بتایا کہ پروڈیوسر نے سیٹ پر ایک آدمی کو رکھا تھا جب بھی راجیش کھنہ دیر سے سیٹ پر پہنچا کرتے تھے تو لوگ اس آدمی کو پیٹا کرتے تھے۔ پریم نے مزید بتایا کہ 'پروڈیوسر اس آدمی سے یہ بھی پوچھا کرتے تھے کیا ہم آپ کو وقت پر آنے کے لیے اچھی تنخواہ نہیں دیتے ہیں؟ دراصل یہ راجیش کھنہ کے لیے ایک پیغام ہوتا تھا اور اس کے بعد سے اسٹار نے جلد ہی وقت پر سیٹ پر پہنچنا شروع کردیا تھا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.