ETV Bharat / entertainment

Prabhas Leaked Video from Raja Deluxe راجا ڈیلکس کے سیٹ سے پربھاس کا ویڈیو لیک - راجا ڈیلکس سے لیک ہوئی پربھاس کی ویڈیو

پربھاس کی آئندہ تیلگو فلم 'راجا ڈیلکس' کے سیٹ سے ایک ویڈیو اور تصویر آن لائن لیک ہوگئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ باہوبلی اسٹار کے پرستار انہیں مختصر وقفے کے بعد شوٹنگ سیٹ پر واپس دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ Prabhas leaked video from Raja Deluxe

راجا ڈیلکس کے سیٹ سے لیک ہوئی  پربھاس کی ایک ویڈیو

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 5:09 PM IST

حیدرآباد: باہوبلی سے شہرت حاصل کرنے والے پربھاس اپنے ایکشن اوتار میں واپس آگئے ہیں۔ حال ہی ان کی ایک فلم سیٹ سے وائرل ہوئے ویڈیو سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جس کی ہدایتکاری ماروتھی کر رہے ہیں، اس فلم کا نام 'راجا ڈیلکس' بتایا جارہا ہے۔ ٹالی ووڈ کے مشہور اداکار ستمبر میں اپنے چاچا اور گزرے زمانے کے فلمی اسٹار کرشنم راجو کی موت کے بعد بہت کم میڈیا میں نظر آرہے تھے۔ Prabhas leaked video from Raja Deluxe

راجا ڈیلکس کے سیٹ سے وائرل ہوئی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ پربھاس ہدایتکار ماروتی کے ساتھ کسی موضوع پر بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ ویڈیو میں پربھاس اپنے شاٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس وائرل ہوئی تصویر اور ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پربھاس کے پرستار انہیں دوبارہ دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔ راجا ڈیلکس سیٹ کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

فلم یونٹ کے ذرائع کے مطابق راجا ڈیلکس میں پربھاس کے ساتھ تین معروف اداکارہ مالویکا موہنن، ندھی اگروال اور ردھی کمار نظر آنے والی ہیں۔ وہیں ممکنہ طور پر اس کامیڈی ہارر فلم میں پربھاس دو کردار ادا کریں گے۔ وہیں فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کے ذریعہ بھی ایک اہم کردار ادا کرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ہے۔

باہوبلی کے ساتھ بھارت بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پربھاس نے رادھے شیام کے ساتھ ایک رومانوی اداکار کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے کی دوبارہ کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ راجا ڈیلکس میں اداکار ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر اسکرین کے سامنے خود کو پیش کرسکتے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ راجا ڈیلکس ان کی ہلکی پھلکی فلم ہوگی۔ فلم باہوبلی کے ریلیز کے بعد اداکار کو دمدار کردار میں دیکھا گیا ہے۔ اداکار اس وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں، جن میں سالار، آدی پُروش اور پروجیکٹ کے شامل ہیں۔

پربھاس۔ سیف علی خان، کریتی سینن اور سنی سنگھ کے ساتھ اوم راوت کی افسانوی فلم ادی پروش میں کام کریں گے جس کی شوٹنگ ایک ہی وقت میں ہندی اور تیلگو دونوں زبانوں میں کی جارہی ہے۔اس فلم کو پہلے 12 جنوری 2023 کو ریلیز ہونا تھا لیکن فلم کے ٹیزر پر آئے لوگوں کے منفی ردعمل کے بعد میکرز نے اس فلم کو 16 جون 2023 کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ان کی آئندہ دو فلمیں سالار اور پروجیکٹ کے پین انڈیا فلم ہونے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: Kriti Sanon opens up on dating Prabhas: پربھاس کے ساتھ شادی کی افواہوں پر کریتی نے ایک بیان جاری کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.