ETV Bharat / entertainment

Pooja Bedi wishes daughter Alaya F پوجا بیدی نے بیٹی الایا ایف کے ساتھ تصویر شیئر کر کے سالگرہ کی مبارکباد دی - الایا ایف کی 25 ویں سالگرہ

پوجا بیدی نے اپنی بیٹی الایا ایف کی سالگرہ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرنے کے ساتھ پیار بھری پوسٹ بھی لکھی ہے۔ الایا نے پیر کو اپنی 25 ویں سالگرہ منائی۔Pooja Bedi wishes daughter Alaya F

پوجا بیدی نے بیٹی الایا ایف کے ساتھ تصویر شیئر کر سالگرہ کی مبارکباد دی

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 4:35 PM IST

حیدرآباد: پوجا بیدی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بیٹی الایا ایف پر محبت برسایا ہے۔ الایا پیر کے روز 25 سال کی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے الایا کی سالگرہ تقریب سے بھی دلکش تصاویر شیئر کی ہے۔ ساتھ میں پوجا نے اپنی بیٹی کے لیے دل کو چھوجانے والا پیغام بھی لکھا ہے۔ الایا ایف نے اپنی والدہ کی پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔Pooja Bedi wishes daughter Alaya F

اس تصویر میں الایا اپنی ماں کے ساتھ مسکراتی نظر آرہی ہیں۔ پوجا کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے الایا کو گلے سے لگاتی نظر آرہی ہیں۔ دونوں کے چہروں پر بڑی مسکراہٹ ہے اور دونوں کیمرے میں دیکھ رہے ہیں۔ اس تصویر میں اس ماں بیٹی کی جوڑی نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے پوجا نے لکھا کہ ' دل اور مسکراہٹ ملتے ہیں، 25 ویں سالگرہ مبارک ہو الایا ایف ۔ بہت سارا پیار۔ تم مجھے بہت خوش کرتی ہو۔ تم نے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنادیا ہے۔ تم نے اس کرہ ارض پر ہر لمحہ کو اہم بنادیا ہے۔ تم ہمیشہ پیار، ہمدردی، اچھائی سے چمکتی رہو اور خود سے محبت کرتی رہو۔ تم اہمیت رکھتی ہو۔ تم بہت پیار ہو۔ آج تم جیسی انسان، عورت اور پروفیشنل ہو اس پر مجھے فخر ہے'۔ وہیں ان کی بیٹی الایا ایف نے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ' آپ کا شکریہ مما، بہت سارا پیار'۔

پوجا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی الایا کی 25 ویں سالگرہ تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ واضح رہے کہ پوجا بیدی کی پہلی شادی فرحان فرنیچر والا سے ہوئی۔ اس شادی سے پوجا کو دو بچے ہیں الایا ایف اور ایک بیٹا، جس کا نام عمر فرنیچر والا ہے۔ پوجا نے 2003 میں فرحان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

یاد رہے کہ الایا نے سیف علی خان اور تبو کے ساتھ فلم جوانی جان من سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ الایا کی اگلی فلم فریڈی ہے جسم میں وہ کارتک آرین کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.