ممبئی: بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کی آنے والی فلم ’میں اٹل ہوں‘ 25 دسمبر 2023 کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ پنکج ترپاٹھی فلم میں اٹل ہوں میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ پنکج ترپاٹھی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی بایوپک میں اٹل بہاری کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ پنکج ترپاٹھی نے بتایا کہ وہ اس کردار کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور یہ کردار ان کی زندگی کا سب سے چیلنجنگ کردار رہا ہے۔ Pankaj Tripathi shares first look Main Atal Hoon
پنکج ترپاٹھی نے سوشل میڈیا پر لکھا اٹل بہار واجپائی کی شخصیت کو اسکرین پر سچ کرنے کے لیے مجھے اپنی شخصیت پر تحمل سے کام کرنا ضروری ہے، یہ میں جانتا ہوں۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ میں جوش اور حوصلے کی بنیاد پر اپنے نئے کردار کے ساتھ انصاف کر سکوں گا۔ پنکج ترپاٹھی نے پنڈت دھیریندر ترپاٹھی کی نظم کی چند سطریں لکھیں، نہ کبھی کہیں ڈگمگایا، نہ کبھی کہیں سر جھکایا، میں ایک انوکھا بَل ہوں، میں اٹل ہوں، اسکرین پر اس منفرد شخصیت کے اظہار کاموقع ملا۔ میں جذباتی ہوں۔ میں شکر گزار ہوں۔ #میں اٹل ہوں سینما گھروں میں، دسمبر 2023۔ قابل ذکر ہے کہ میں اٹل ہوں کی ہدایت کاری مراٹھی سنیما کے مشہور ہدایت کار روی جادھو کر رہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی کتاب’دی انٹولٹ واجپئی:پالیٹکس اینڈ پیراڈاکس‘ پر مبنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Pankaj Tripathi to Paly Atal Vajpayee پنکج ترپاٹھی بائیوپک میں اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کریں گے
ناترنگ اور بالگندھروا جیسی مراٹھی فلموں کی ہدایتکاری کے لیے مشہور جادھو نے کہا کہ ' یہ ان کے لیے سنہرا موقع ہے کہ ترپاٹھی جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ انہیں آنجہانی لیڈر پر فلم بنانے کا موقع ملا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک ہدایت کار کے طور پر مجھے اٹل جی سے بہتر کوئی اور کہانی نہیں مل سکتی تھی۔ اس کے علاوہ پنکج ترپاٹھی جیسے مثالی اداکار جو اٹل جی کی کہانی کو اسکرین پر لائیں گے اور پروڈیوس کا تعاون۔ مجھے امید ہے کہ میں اٹل کے ساتھ لوگوں کی توقعات پر پورا اتر سکوں گا'۔
یو این آئی