حیدرآباد: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی، ان کے بھائی شووک چکرورتی اور دیگر کے خلاف ممبئی کی ایک خصوصی عدالت میں الزامات دائر کیے ہیں۔ اس معاملے پر اگلی سماعت 12 جولائی کو ہوگی۔ فی الحال عدالت نے اس معاملے میں الزامات طے نہیں کیے ہیں۔Sushant Singh Rajput Drug Case
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اتل سرپانڈے نے کہا ہے کہ عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں تمام ملزمین کے خلاف تمام الزامات کو برقرار رکھا گیا ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریا اور شووک کے خلاف منشیات کے استعمال اور آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے لیے ایسی چیزوں کی خریداری اور ادائیگی کرنے کے الزامات عائد کرے۔ NCB in drugs case connected to Sushant Singh Rajput's death
اتل سرپانڈے نے مزید کہا کہ عدالت اس معاملے میں تمام ملزمین کے خلاف الزامات طےکرنے والی تھی۔ تاہم یہ نہیں ہو سکا کیونکہ چند ملزمین نے ڈسچارج کی درخواستیں دائر کی تھی۔ عدالت نے کہا ہے کہ ڈسچارج درخواستوں کا فیصلہ ہونے کے بعد ہی الزامات طے کیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ریا اور ان کا بھائی گزشتہ بدھ کو عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اسپیشل جج وی جی رگھوونشی، جنہوں نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ سے متعلق کیسوں کی سماعت کی، نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 12 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
آپ کو بتا دیں، ریا کو اس معاملے میں ستمبر 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی، بمبئی ہائی کورٹ نے انہیں ایک ماہ بعد اس معاملے میں ضمانت دے دی۔ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے ممبئی کے گھر میں مردہ پائے گئے۔ اس کے بعد این سی بی نے اس معاملے میں منشیات کے استعمال کے تعلق سے اپنی جانچ شروع کی تھی۔
مزید پڑھیں: انجینئرنگ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے تک سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر ایک نظر