ETV Bharat / entertainment

Case Against Nawazuddin Siddiqui Wife: نوازالدین صدیقی کی والدہ نے اداکار کی اہلیہ زینب کے خلاف شکایت درج کرائی - نوازالدین کی والدہ اور اہلیہ زینب عرف عالیہ

اداکار نوازالدین صدیقی کی والدہ مہرالنساء صدیقی نے ان کی اہلیہ زینب عرف عالیہ کے خلاف شکایت درج کی ہے۔ مہرالنساء نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ زینب نے ان کے گھر میں گھس کر جھگڑا کرنے کے بعد ان پر حملہ کیا۔

نوازالدین صدیقی کی والدہ نے اداکار کی اہلیہ زینب کے خلاف شکایت درج کرائی

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 5:06 PM IST

ممبئی:اداکار نوازالدین صدیقی کی والدہ مہرالنساء صدیقی نے اداکار کی اہلیہ زینب عرف عالیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ اداکار نوازالدین صدیقی کی والدہ کی شکایت پر ان کی اہلیہ کے خلاف زیادتی اور جان بوجھ کر تکلیف پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ورسووا پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ اداکار کی اہلیہ زینب کے خلاف ایف آئی آر اتوار کو درج کی گئی۔Case Against Nawazuddin Siddiqui Wife

انہوں نے بتایا کہ 'شکایت کنندہ مہرالنساء صدیقی، جو اداکار کی والدہ ہیں، نے الزام لگایا ہے کہ زینب نے ان کے گھر میں گھس کر بحث کی اور ان پر حملہ کیا۔ اس معاملے میں زینب سے پوچھ گچھ کی گئی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ زینب صدیقی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 452 (چوٹ، حملہ یا غلط طریقے سے گھر میں داخل ہونا)، 323 (رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانا) اور دیگر جرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ دریں اثنا پولیس ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ اداکار، ان کی اہلیہ اور ان کی والدہ کے درمیان جائیداد کے تنازع کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نوازالدین نے عالیہ عرف انجنا کشور پانڈے عرف زینب سے ایک دہائی قبل شادی کی تھی۔ وہ بیٹے یعنی صدیقی اور بیٹی شورہ صدیقی کے والدین ہیں۔ سال 2020 میں زینب عالیہ نے نوازالدین کو قانونی نوٹس بھیج کر طلاق کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے علیحدگی کے اپنے فیصلے کی وجہ بھی بتائی تھی۔ عالیہ نے الزام لگایا تھا کہ انہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ نواز الدین نے کبھی ان پر ہاتھ نہیں اٹھایا لیکن ان کے بھائی شمس صدیقی نے انہیں مارا ہے۔ حالانکہ سال 2021 میں عالیہ نے نوازالدین کو طلاق دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

نوازالدین کو آخری بار ٹائیگر شراف اور تارا ستاریا کی فلم ہیروپنتی 2 میں منفی کردار کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ ان کی کئی فلمیں جلد ہی ریلیز ہونے والی ہیں۔وہ ہڈی میں ایک ٹرانس وومین کا کردار ادا کریں گے۔ اسے اکشت اجے شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ نوازالدین کے پاس کنگنا رناوت کی فلم ٹیکو ویڈز شیرو بھی ہے۔

مزید پڑھیں:Nawazuddin Look From Haddi فلم ہڈی سے نوازالدین صدیقی کا ایک اور لک سامنے آیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.