ETV Bharat / entertainment

Madhubala Biopic: جلد منظر عام پر آئے گی مدھوبالا کی بائیوپک

بالی ووڈ کی مشہور، مقبول اور پسندیدہ اداکاراؤں میں سے ایک مدھوبالا کی بائیوپک جلد ہی منظر عام پر آنے والی ہے۔ اداکارہ کی چھوٹی بہن مدھور برج بھوشن نے شکتی مان کے پروڈیوسر کے ساتھ مل کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ Madhubala biopic to go on floors soon

جلد دیکھنے کو ملے گی مدھوبالا کی بائیوپک

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 1:50 PM IST

ہندی سنیما کی خوبصورت اور معروف اداکارہ آنجہانی مدھوبالا کی بائیوپک بننے جا رہی ہے۔ اس طرح کی اطلاع مدھوبالا کی سب سے چھوٹی بہن مدھور برج بھوشن نے دی۔ اس بائیوپک کے بارے میں مدھور برج بھوشن کہتی ہیں 'یہ میرا دیرینہ خواب رہا ہے کہ میں اپنی پیاری بہن کے لیے کچھ کروں، جس نے بہت مختصر لیکن بہترین زندگی گزاری ہے۔ اس خواب کو سچ کرنے کے لیے میں اور میری تمام بہنیں ایک ساتھ آئی ہیں۔' A biopic based on the life of Madhubala

انہوں نے کہا کہ 'میرے ساتھی اروند جی، پرشانت اور ونئے کی لگن سے مجھے یقین ہے کہ یہ بائیوپک بڑے پیمانے پر کامیابی کے ساتھ بنائی جائے گی۔ ہمیں اس پروجیکٹ کو خوبصورتی سے پیش کرنے کے لیے سب کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ 'میری عاجزانہ درخواست ہے کہ فلم انڈسٹری یا کوئی اور میری اجازت کے بغیر میری بہن کی زندگی پر مبنی کوئی بھی بائیوپک یا کوئی اور پروجیکٹ بنانے کی کوشش نہ کریں۔" Madhubala biopic announced

پروڈکشن کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ "مذکورہ بائیوپک کو مدھوبالا وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مل کر ایک اعلیٰ اسٹوڈیو/پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے تیار کیا جانا ہے۔ کئی سرکردہ اداکارائیں جن میں کچھ معروف خواتین ستاروں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ فلم ساز بھی اس میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kriti Senon in Meena Kumarai Biopic: کیا کریتی سینن مینا کماری کا کردار نبھانے والی ہیں؟

اداکارہ مدھوبالا کا انتقال 1969 میں 36 سال کی عمر میں ہوا۔ 50 کی دہائی کے اوائل میں ان کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ہالی ووڈ میں بھی جگہ بنائی۔ 2019 میں مدھوبالا کی بہن، مدھور برج بھوشن نے ان کی زندگی پر بائیوپک بنانے کی کوشش کی لیکن اس وقت ان کی بڑی بہن کی طرف سے فلم پر اعتراض تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.