ETV Bharat / entertainment

Kartik and Sara in udaipur: سارہ علی خان اور کارتک آرین ادے پورے میں ایک ساتھ نظر آئے، تصاویر وائرل

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 2:00 PM IST

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین اپنی آنے والی فلم 'شہزادہ' کی تشہیر کے لیے ادے پور میں ہیں، جب کہ سارہ بھی ایک پروگرام کے لیے ادے پور میں ہے۔ اس دوران دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سارہ علی خان اور کارتک آرین ادے پورے میں ایک ساتھ نظر آئے، تصاویر وائرل

ممبئی:امتیاز علی کی فلم 'لو آج کل' (2020) میں کارتک آرین کے مدمقابل بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نظر آئی تھیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر اچھا کاروبار نہیں کیا تھا، تاہم مداحوں نے اس فلم میں کارتک اور سارہ کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے حد پسند کیا تھا۔ 'لو آج کل' کی شوٹنگ کے دوران کارتک اور سارہ کی کچھ وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی بھی افواہیں تھی۔ فلم کی ریلیز کے بعد دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ وہیں ایک بار پھر سارہ اور کارتک کو ادے پور میں دیکھا گیا ہے، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ان تصاویر میں سارہ علی خان اور کارتک آرین ایک دوسرے سے بات کرتے اور مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔Kartik and Sara in udaipur

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں کارتک اور سارہ ایک دوسرے سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سارہ کو کارتک سے بات کرتے ہوئے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ہونے والی ان تصویروں میں کارتک نیلے اور سفید چیک شرٹ اور سن گلاسز میں نظر آ رہے ہیں۔ وہیں سارہ کو ڈھیلا سفید کراپ ٹاپ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد بہت سے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ یہ تصاویر کہاں لی گئی ہیں، جب کہ کچھ صارفین نے سارہ اور کارتک کو طویل عرصے بعد ایک فریم میں دیکھ کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وائرل تصویر پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ 'اتنے دنوں کے بعد بھی وہ ویسے ہی نظر آرہے ہیں۔' دوسری جانب ایک اور صارف نے لکھا کہ 'سارتھک (سارا اور کارتک) کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ میں 2019 میں ہوں۔'

کارتک کے آئندہ پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو کارتک اپنی آنے والی فلم 'شہزادہ' میں کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم اللو ارجن کی سال 2020 کی تیلگو ہٹ فلم الا ویکنتھا پورمالو کا ہندی ورژن ہے، جس میں تبو نے بھی کام کیا تھا۔ کارتک آرین کی یہ فلم 17 فروری 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ کارتک کے پاس کیارا اڈوانی کے ساتھ 'ستیہ پریم کی کتھا'، کبیر خان کی ایک فلم بھی ہے جس کے نام کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے۔ وہیں وہ ہنسل مہتا کی فلم 'کیپٹن انڈیا' میں بھی نظر آئیں گے۔

سارہ علی خان لکشمن اٹیکر کی فلم میں وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ان کے پاس وکرانت میسی اور چترانگدا سنگھ کے ساتھ گیس لائٹ اور پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والی فلم اے وطن میرے وطن بھی ہے، جس میں وہ ایک مجاہد آزادی کا کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں:سارہ اور اننیا کے بعد کارتک آرین اب ریتک روشن کی کزن کے ساتھ رشتے میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.