Kangana Ranaut warns Bollywood: کنگنا رناوت کا ایک بالی وود جوڑے پر جاسوسی کا الزام، کہا 'گھر میں گھس کر ماروں گی' - کنگنا رناوت کی جاسوسی
اداکارہ کنگنا رناوت نے الزام لگایا کہ بالی ووڈ کا ایک مشہور جوڑا ان کی جاسوسی کر رہا ہے۔ اس کے ایک دن بعد اداکارہ نے ایک بار پھر عجیب و غریب پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب ان کی جاسوسی نہیں کی جارہی ہے اور کہا کہ 'جو لوگ انہیں پاگل کہتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ اصل میں وہ کتنی پاگل ہیں۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے اتوار کے روز انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک بالی ووڈ جوڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی جاسوسی کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے اس پوسٹ میں کسی کا نام تو ظاہر نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ کنگنا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے بارے میں بول رہی ہیں۔ اب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے انہوں نے جاسوسی کا انکشاف کیا ہے تب سے انہیں اپنے ارد گرد کسی 'مشکوک سرگرمیوں' کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔Kangana Ranaut warns Bollywood
پیر کو انسٹاگرام اسٹوریز پر کنگنا رناوت نے لکھا کہ 'وہ تمام لوگ جو میرے بارے میں فکر مند ہیں، براہ کرم جان لیں کہ کل رات سے میرے اردگرد کوئی مشکوک سرگرمیاں نہیں ہورہی ہیں، کوئی بھی کیمروں یا کیمروں کے بغیر مجھے فالو نہیں کر رہا ہے۔ دیکھو جو بھوت لاتوں سے مانتے ہیں وہ تو صرف لاتوں سے ہی مانتے ہیں'۔
اداکارہ نے بالی جوڑے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'چنگو منگو کو میرا پیغام: بچوں تمہارا کسی دیہاتی سے پالا نہیں پڑا ہے، سدھر جاؤ نہیں تو گھر میں گھس کر ماروں گی۔۔اور جن کو لگتا ہے کہ میں پاگل ہوں، تم کو یہ تو پتہ ہے کہ میں پاگل ہوں لیکن یہ پتہ نہیں ہے کہ کتنی پاگل ہوں'۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'کس طرح بالی ووڈ کا ایک 'کاسانووا' ان کا پیچھا کر رہا ہے اور اس نے پہلے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی بیوی اپنے شوہر کے اس اعمال سے واقف تھی اور اسے روکنے کے بجائے اس کے 'جنونی رویے' کی حوصلہ افزائی کر رہی تھی۔ کنگنا نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ 'کاسانووا' اور ان کی اہلیہ نے ان کی واٹس ایپ چیٹس بھی لیک کیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاپرازی ان کو فالو کر رہے ہیں۔
کنگنا نے لکھا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں میرا پیچھا کیا جاتا ہے اور جاسوسی کی جاتی ہے، صرف سڑکوں پر ہی نہیں بلکہ میری بلڈنگ کی پارکنگ سے لے کرگھر کی چھت تک وہ میری جاسوسی کرنے کے لیے زوم لینس لگاتے ہیں۔ یہاں ہر کوئی جانتا ہے کہ پاپرازی صرف ستاروں کے پاس تب ہی جاتے ہیں جب انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ یہاں ان سے ملیں گے، یہاں تک کہ اب اداکاروں کی تصویریں لینے کے لیے انہیں پیسے دیے جاتے ہیں۔ لیکن میری ٹیم یا میں انہیں ایک بھی پیسہ نہیں دے رہے ہیں تو ہماری خبر رکھنے کے لیے انہیں کون پیسے دے رہا ہے؟ صبح 6:30 بجے میری تصویریں لی گئیں انہیں میرے شیڈول کیسے معلوم ہے؟ وہ ان تصویروں کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟ اور اب جب میں نے صبح سویرے کوریوگرافی کا پریکٹس سیشن ختم کیا تو کسی کو بھی اسٹوڈیو میں آنے کےلیے نہیں کہا گیا تھا لیکن وہ سب اتوار کے روز بھی بڑی تعداد میں آئے'۔
اقربا پروری کو سامنے لاتے ہوئے کنگنا نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ میرا واٹس ایپ ڈیٹا سے پروفیشنل اور ذاتی زندگی کی جانکاری لیک کی جارہی ہیں۔ یہ جنونی نیپو مافیا جو کبھی بغیر بلائے میرے گھر پر آگیا تھا، جو ایک کیسانووا ہے لیکن اب یہ اس مافیا گروپ کا سربراہ ہے۔ یہ وہی ہے جس نے اپنی بیوی کو پروڈیوسر بننے پر مجبور کیا اور خاتون پر مبنی فلمیں زیادہ کرنے کے لیے کہا۔ وہ میرے جیسے کپڑے پہنتی ہے، میرے گھر جیسے انٹریرئیر ڈیزائن کرواتی ہے۔ یہاں تک کہ اس نے میرے اسٹائلسٹ اور ہوم اسٹائلسٹ کو بھی رکھ لیا ہے، جنہوں نے بعد میں میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ' اس کی بیوی اپنے شوہر کے جنونی رویے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، اس نے اپنی شادی میں بھی وہی ساڑھی پہنی تھی جو میں نے پہلے اپنے بھائی کی شادی کے استقبالیہ میں پہنی تھی، یہ عجیب بات ہے... حال ہی میں ایک فلم کاسٹیوم ڈیزائنر دوست، (بہترین دوست) جسے میں ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے جانتی تھی، سے میرے تعلقات خراب ہوگئے اور اب وہ اس جوڑے کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ میرے فنانسرز یا کاروباری پارٹنر بغیر کسی وجہ کے آخری لمحات میں مجھ سے سودے ختم کر دیتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ مجھے الگ تھلگ کرنے اور ذہنی دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی بتادوں کہ وہ ایک ہی بلڈنگ میں الگ الگ رہتےہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کی بیوی کو اس انتظام کو نہ کہنا چاہیے اور اپنے شوہر پر نظر رکھنی چاہیے۔۔اسے یہ سارا ڈیٹا کیسے مل رہا ہے اور وہ اس کے ساتھ کیا کر رہا ہے کیونکہ اگر وہ مصیبت میں پڑتا ہے تو اس سے وہ اور اس کی بچے بھی مصیبت میں پڑجائیں گے۔۔اسے اپنی زندگی کی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ کسی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں ہے... آپ کو بہت سارا پیار پیاری لڑکی اور آپ کے بچے کو بھی'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
کنگنا کی یہ انسٹاگرام اسٹوری جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے بارے میں بات کر رہی ہیں، جنہوں نے گزشتہ سال نومبر میں بیٹی راحہ کپور کا استقبال کیا تھا۔ مزید یہ کہ عالیہ نے اپریل 2022 میں اپنی شادی میں سفید اور سونے کی سبھیاساچی ساڑھی پہنی تھی، جو کنگنا نے 2020 میں اپنے بھائی کی شادی میں پہنی تھی۔