ETV Bharat / entertainment

Kajol Shares pics in Saree: سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی استقبالیہ تقریب سے کاجول نے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی - کاجول کی ساڑھی میں تصویر

کاجول نے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کے استقبالیہ میں شرکت کی۔ بعد میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت ساڑھی میں چند تصاویر بھی شیئر کیں۔

سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی استقبالیہ تقریب سے کاجول نے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 4:19 PM IST

کاجول اور اجے دیوگن نے اتوار کو اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ ممبئی کے سینٹ ریجس ہوٹل میں شاندار استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہندی فلم انڈسٹری کے کئی مشہور شخصیات نئی شادہ شدہ جوڑے کو مبارکباد دینے پہنچے۔ سدھارتھ اور کیارا نے 7 فروری کو راجستھان کے جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں شادی کی۔Kajol Shares pics in Saree

پیر کو اداکارہ کاجول نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی اور پوچھا کہ 'کیا آپ نے کبھی شادی کی پر سکون تصاویر دیکھی ہیں؟'۔ اس پوسٹ میں اداکارہ اپنے لباس کو دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ کاجول کو کرسی پر بیٹھے تصویروں کے لیے کیمرہ کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مداحوں نے اداکارہ کی ان تصاویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوبصورت کہا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' اپ ایک ملکہ لگ رہی ہیں'۔ ایک اور مزید لکھا کہ ' ہمیشہ جوان ، ساڑھی کی ملکہ'۔

اس استقبالیہ تقریب کے لیے کاجول نے ایک چمکدار ساڑھی کے ساتھ کانوں میں بالیاں پہنی تھیں۔ وہیں اجے دیوگن نے گرے رنگ کا سوٹ پہنا تھا۔ جیسے ہی کاجول اور اج استقبالیہ کے مقام پر پہنچے ویسے ہی کیارا اور سدھارتھ دروازے پر ان کا استقبال کرتے نظر آئے ہیں۔ کاجول اور اجے کو شادی جوڑے کو گلے لگاتے اور مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

اجے اور سدھارتھ نے حال ہی میں اندرا کمار کی تھینک گاڈ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ فلم گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔ کیارا اور سدھارتھ کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کرنے والی دیگر مشہور شخصیات میں رنویر سنگھ، وکی کوشل، عالیہ بھٹ، نیتو کپور، ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال، شلپا شیٹی، کرن جوہر، کرینہ کپور، انوپم کھیر، میرا راجپوت، ودیا بالن اور ان کے شوہر سدھارتھ رائے کپور، کریتی سینن، اننیا پانڈے شامل ہیں۔

سدھارتھ اور کیارا کی محبت کی کہانی تب شروع ہوئی جب انہوں نے ایک ساتھ سال 2021 میں آئی فلم شیرشاہ میں کام کیا۔ جوڑے نے کبھی بھی باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ ڈیٹنگ کر رہے ہیں لیکن انہیں اکثر تقریبات اور چھٹیوں پر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔ 7 فروری کو اپنی شادی کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ 'اب ہماری مستقل بکنگ ہوگی ہے۔ ہم اپنے آگے کے سفر کے لیے آپ کی دعائیں اور محبت کے خواہاں ہیں'۔ ان کی جیسلمیر کی شادی میں کرن جوہر، اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا، ڈیزائنر منیش ملہوترا اور اداکار جوہی چاولہ نے شرکت کی۔

انہوں نے خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے 9 فروری کو دہلی میں ایک اور استقبالیہ کا اہتمام کیا تھا۔ وہ ہفتہ کو ممبئی واپس آئے جہاں انہوں نے اپنے فلمی دوستوں کے لیے شادی کے دوسرے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.