ETV Bharat / entertainment

International Women's Day 2023 عالمی یوم خواتین کے موقع پر دیکھیں خواتین پر مبنی یہ ویب سیریز - خواتین پر مبنی ویب سیریز

او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے مختلف میڈیم سے آنے والی اداکاروں کو اپنی آواز دی ہے۔ آئیے خواتین کے عالمی دن سے قبل ان شاندار سیریز پر نظر ڈالیں گے جس میں خواتین اداکار نے زبردست کام کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بغیر ہیرو کے بھی کسی بھی کہانی کو مقبول بناسکتی ہیں۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر دیکھیں خواتین پر مبنی یہ ویب سیریز

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 5:15 PM IST

Updated : Mar 8, 2023, 6:50 AM IST

حیدرآباد: او ٹی ٹی پلیٹفارم نے ان حالیہ برسوں میں اپنی مضبوط اسکرپٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان پلیٹفارم نے خواتین اداکاروں کو کہانی کا مرکز بننے کا موقع دیا ہے۔ صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ غیر ملکی اسٹریمنگ پلیٹفارم میں ہیروز کی جگہ 'شیروز' نظر آرہی ہیں۔ یہ دلچسپ بات ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے مختلف میڈیم سے آئی اداکاروں کو اپنی دنیا بنانے کا موقع دیا ہے۔ International Women's Day 2023

سابق مس یونیورس سشمیتا سین، ممتاز اداکارہ شیفالی شاہ، ڈیزائنر سے اداکارہ بنی مسابا گپتا اور چھوٹے پردے کی اداکارہ ساکشی تنور، ان تمام اداکاروں نے ان پلیٹفارم کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے۔ اس خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین پر مبنی چند سیریز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

دہلی کرائم، ایک کرائم ڈرامہ سیریز جس نے پوری دنیا میں ناقدین سے تعریف و پذیرائی حاصل کی ہے جس کی کاسٹ میں شیفالی شاہ، رسیکا دوگل، راجیش تیلانگ، اور عادل حسین شامل ہیں۔ دہلی کرائم کا پہلا سیزن 2012 میں نربھیا کی عصمت دری پر مرکوز ہے، جبکہ اس کا دوسرا سیزن مشہور کچھا بنیان گینگ پر مرکوز ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ویب سیریز آریہ کرنے کے بعد سشمیتا سین کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سابقہ مس یونیورس کی شاندار اداکاری اور زبردست کہانی کی وجہ سے یہ سیریز یقینی طور پر بے مثال ہے۔ نیرجا کے ہدایتکار رام مادھوانی اس سیریز کے ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں۔

اس کے علاوہ نیٹفلکس پر ریلیز ہوئی مائی کی کہانی یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایک ماں اپنے بچے کے لیے کس حد تک جاسکتی ہے۔ اس سیریز کو شائقین و ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ لیکن او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ساکشی تنور نے خود کو ایک شاندار اداکارہ کے طور پر ثابت کیا۔

نیٹفلکس پر ریلیز ہوئی ایک اور ویب سیریز مسابا مسابا حقیقی زندگی کی دو خواتین نینا گپتا اور ان کی ڈیزائنر بیٹی مسابا گپتا کی زندگی پر مبنی ایک شو ہے۔ اس شو کے ذریعہ مسابا نے اپنی اداکاری کی شروعات کی ہے۔

Last Updated : Mar 8, 2023, 6:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.