ETV Bharat / entertainment

pathaan controversy 'رنگ کی وجہ سے پٹھان میں تبدیلی کرنے کا مشورہ دینا غلط' - پرسون جوشی پر پٹھان میں تبدیلی کے لیے دباؤ

سی بی ایف سی کے سابق چیئرمین پہلاج نہلانی نے کہا کہ'شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی پٹھان' تنازع کا شکار' ہوئی ہے لیکن محض رنگ کی وجہ سے بائیکاٹ کرنا غلط ہے۔ انہوں نے یہ بھی یاد کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی پدماوت اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو بھی ریلیز سے قبل بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ CBFC Ex Chairman Pahlaj Nihalani

فلم پٹھان
فلم پٹھان
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 12:04 PM IST

فلم پٹھان اپنے پہلے نغمہ بیشرم رنگ کے ریلیز کے بعد سے مسلسل خبروں میں بنی ہوئی ہے۔ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون پر فلمایا گیا یہ نغمہ 12 دسمبر کو ریلیز ہوا تھا اور تب سے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ جمعرات کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے میکرز کو فلم اور اس کے گانوں میں 'تبدیلیاں' کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اب سی بی ایف سی کے سابق چیئرمین پہلاج نہلانی نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹھان 'تنازع کا شکار' ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی بی ایف سی نے وزارت کے دباؤ میں یہ قدم اٹھایا ہوگا'۔ CBFC Ex Chairman on Pathaan Controversy

ایک نئے انٹرویو میں پہلاج نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی پدماوت (2018) اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان (2015) کو بھی ریلیز سے پہلے بائیکاٹ کی کالوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلاج، جو 2015 سے 2017 تک سی بی ایف سی کے چیئرمین تھے، نے سی بی ایف سی کو 'امن و امان ' کو صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فلموں کی ریلیز سے قبل وزارت سے ملنے والی خط کے بارے میں بھی بات کی۔

شاہ رخ کی آئندہ فلم پٹھان کے بارے میں بات کرتے ہوئے پہلاج نے ای ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ' ایسی کوئی رہنما خطوط نہیں ہے جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ رنگ کو بھی کاٹنا ہے۔ اگر اس میں کوئی فحش مناظر ہے تب ہی آپ تبدیلی کا مشورہ دے سکتے ہیں۔ لیکن اگر وہ رنگ کی وجہ سے کٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو یہ غلط بات ہوگی۔ وزارت کی طرف سے دباؤ ہوسکتا ہے۔ پٹھان تنازع کا شکار ہوئی ہے۔سی بی ایف سی کو زعفرانی رنگ کے اس حصے کو حذف کرنے کے لیے وزارت کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہوگا ورنہ انہوں نے ٹریلر میں اس شاٹ اور کاسٹیوم کو ہٹا دیا ہوتا تھا'۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ کمیٹی کا حق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ کون سے کٹ اور کس چیز میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں اب اس نئے ورژن کو دیکھنا پڑے گا۔ پرسون جوشی نے یہ بیان دیا ہوگا لیکن انہیں پٹھان کو جانچ کمیٹی کے ساتھ دیکنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ وزارت کی طرف سے زعفرانی رنگ کی وجہ سے فلم کو غور سے دیکھنے کا ان پر دباؤ ہوگا۔ اگر وہ رنگ کی وجہ سے کٹ کا مشورہ دیتے ہیں تو یہ غلط کارروائی ہوگی'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سی بی ایف سی نے پٹھان کے پروڈیوسر یش راج فلمز سے پٹھان کے گانوں اور فلم میں تبدیلی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ بیشرم رنگ گانے میں دیپیکا پڈوکون کو زعفرانی رنگ کے سوئمنگ سوٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس پر لوگوں کے ایک بڑے طبقے نے اس کی تنقید کی ۔ خاص طور پر کچھ سیاسی جماعتوں نے فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بحث کا موضوع بنایا۔

فلم پٹھان آئندہ سال 25 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا دوسرا نغمہ جھومے جو پٹھان بھی ریلیز کردیا گیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔

مزید پڑھیں:Besharam Rang controversy: بھارتی سینسر بورڈ کی پٹھان کے میکرز کو ہدایت، فلم اور گانوں میں تبدیلیاں کی جائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.