پاکستانی فلم انڈسٹری کی اب تک کی سب سے مہنگی ترین فلم ' دی لیجینڈ آف مولا جٹ' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بالآخر کردیا گیا ہے۔ فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی سے سجی فلم کا اعلان کرتے ہوئے فلمساز بلال لاشاری نے شائقین کی تجسس کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ زندگی گلزار ہے کے اداکارہ نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم رواں سال 13 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔The Legend of Maula Jatt Got Release Date
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے بھی فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ فلم کو 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔
فواد خان نے انسٹاگرام پر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پوسٹر شیئر کیا۔ انہوں نے اس کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ '13 اکتوبر 2022 کو آپ کے قریبی سنیما گھروں پر جلد آرہا ہوں'۔ انہوں نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹریلر تین دن میں ریلیز ہوگا۔واضح رہے کہ فلم کا پہلا ٹریلر سال 2018 میں ریلیز کردیا گیا تھا، جسے شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
دی لیجینڈ آف مولا سال 1979 میں یونس ملک کی آئی کلاسک مولا جٹ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں فواد مولا جٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ ماہرہ خان موخو کا کردار ادا کریں گی۔ اس فلم کی کہانی مولا جٹ اور نوری نت، جس کا کردار حمزہ علی عباسی ادا کریں گے، کے گرد گھومتی ہے۔
شوبز ویب سائٹ ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر نے عالمی شائقین کے مطابق فلم کی کہانی لکھی ہے۔ پاکستانی سنیما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم قرار دی جانے والی اس فلم میں حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، فارس شفیع اور گوہر رشید جیسے اداکار بھی شامل ہیں۔
ورائٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فلم کو ریلیز کرنے کے اعلان پر ماہرہ خان اور فواد خان نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے گی۔
فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد نے ورائٹی کو بتایا کہ ' یہ فلم میں کام کرکے مجھے بے پناہ خوشی ملی ہے اور لیجنڈ مولا جٹ کا کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ٹیم کے ساتھ کام کرنا ایک مکمل خوشی تھی۔ میں ہم سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ شائقین اس سے اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے جتنا فلم کی شوٹنگ کے دوران میں ہوا تھا۔
وہیں ماہرہ خان نے بتایا کہ ' چاہے میں کوئی بھی پروجیکٹ کی تشہیر کروں لیکن لوگ ہمیشہ مجھ سے ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ ایک اداکارہ کے طور پر یہ میرے لیے بالکل منفرد تجربہ تھا۔ میں نے اس فلم کے لیے وہ زبان سیکھی جو مجھے نہیں آتی تھی یہ ایسا چیلنج تھا جسے کرنے میں مجھے مزا آیا۔ مجھے یقین ہے کہ بڑی چیزیں تب ہوتی ہیں جب محنت اور صبر سے کام لیا جاتا ہے'۔
واضح رہے کہ ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو ابتدائی طور پر 2013 کے بعد بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور طویل عرصے بعد 2017 میں اس کی پہلی جھلکیاں جاری کی گئی تھیں۔ سال 2018 میں ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد اس فلم پر کاپی رائٹس کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پرانی فلم ' مولا جٹ' کے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی نے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا، جس کے بعد دونوں پارٹیوں نے اتفاق رائے ظاہر کرتے ہوئے فروری 2020 میں معاہدہ کیا تھا۔ لیکن کورونا کی وجہ سے یہ فلم تاخیر کا شکار رہی اور بالآخر فلم کو اکتوبر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے قبل فواد خان نے سونم کپور کی فلم ’خوبصورت‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ وہ کپور اینڈ سنز میں سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئے تھے۔ وہیں دوسری جانب ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ فواد اور ماہرہ اس سے قبل کامیاب ٹی وی شو ہمسفر میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ماہرہ نے بول، ہو من جہاں اور سپراسٹار جیسی فلمیں بھی کی ہیں۔
مزید پڑھیں:Sajal Ali First International Project: اداکارہ سجل علی کی انٹرنیشنل فلم کی پہلی جھلک سامنے آئی